وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف اور آئی جی پنجاب عبدالکریم کے ویژن “محفوظ پنجاب” کے تحت ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال کاشف ذوالفقار (PSP) کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر چکوال راجہ محمد سرفراز کی نگرانی میں انچارج ایجوکیشن ونگ عاصم گل ASI نے مختلف اڈہ جات کے مینیجرز اور ڈرائیوروں کو بریفنگ دی۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ عید کی آمد کے باعث اڈہ جات پر مسافروں کا رش بڑھ جاتا ہے، اس لیے اوورچارجنگ اور اوورلوڈنگ سے مکمل اجتناب کیا جائے۔ صرف منظور شدہ کرایہ نامہ کے مطابق ہی کرایہ وصول کیا جائے اور بسوں کی چھتوں پر مسافروں کو ہرگز سوار نہ کیا جائے۔
مزید ہدایت کی گئی کہ گاڑیوں میں گنجائش کے مطابق مسافر بٹھائے جائیں، تیز رفتاری سے گریز کیا جائے اور ٹریفک قوانین، لین اور لائن کی پابندی کو یقینی بنایا جائے تاکہ ڈرائیورز اور مسافروں کی جانوں کا تحفظ ممکن بنایا جا سکے۔ 🚓
Discussion