چکوال: رتہ موڑ، موضع بھون کے قریب ہائی ایس وین اور موٹرسائیکل کے درمیان خوفناک تصادم پیش آیا۔
چکوال: حادثے کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار دو کم عمر نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔چکوال: جاں بحق ہونے والوں میں 22 سالہ ابو ذر اور 18 سالہ شاہزیب شامل ہیں، جو محلہ ڈھکو روڈ چکوال کے رہائشی تھے۔
چکوال: اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں اور کلرکہار پولیس فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔
چکوال: جاں بحق افراد کی میتیں ضروری کارروائی کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال چکوال منتقل کی جا رہی ہیں۔
Discussion