تفصیلات کے مطابق ریسکیو کمانڈ اینڈ کنٹرول روم چکوال کو تلہ گنگ کے علاقہ ٹمن سے کال موصول ہوئی جس میں بتایا گیا کہ ٹمن موڑ کے قریب ایک کار تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی ہے اور اس میں ایک شخص شدید زخمی حالت میں ہے آپ کی مدد کی ضرورت ہے

ریسکیو کمانڈ اینڈ کنٹرول روم چکوال نے فوری طور پر تلہ گنگ سب اسٹیشن سے ایمبولینس سروس کو جائے حادثہ پر روانہ کر دیا

بروقت رسپانس کرتے ہوئے جائے حادثہ کو محفوظ بناتے ہوئے زخمی شخص کو موقع پر ابتدائی طبی امداد مہیا کی گئی
زخمی شخص کی پہچان 27 سالہ عدیل ولد خالق کے نام سے ہوئی جو ملتان خورد کا رہائشی تھا

حادثے کے نتیجے میں اس کو سر پر گہری چوٹیں آئیں ریسکیو 1122 ایمبولینس سروس نے متاثرہ شخص کو ابتدائی طبی امداد مہیا کرتے ہوئے سٹی ہسپتال تلہ گنگ منتقل کر دیا