چکوال کے علاقے ملہال مغلاں کے قریب ڈھوک قائم دین میں فائرنگ کا ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس میں 35 سالہ شخص جان کی بازی ہار گیا۔
ریسکیو 1122 کے کنٹرول روم کو ایمرجنسی کال موصول ہوئی جس میں اطلاع دی گئی کہ قبرستان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی ہو گیا ہے۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو کمانڈ اینڈ کنٹرول روم نے فوری طور پر قریبی کی پوائنٹ ملہال مغلاں سے ایمبولینس کو جائے وقوعہ کی جانب روانہ کیا۔ریسکیو ٹیم نے بروقت موقع پر پہنچ کر صورتحال کا جائزہ لیا،
تاہم 35 سالہ مدثر حسین گولی لگنے سے زیادہ خون بہہ جانے کے باعث موقع پر ہی دم توڑ چکے تھے۔پولیس جائے وقوعہ پر موجود ہے اور قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد لاش کو ہسپتال منتقل کیا جائے گا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعہ کی ممکنہ وجہ لین دین کا تنازعہ بتائی جا رہی ہے۔
Discussion