وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف اور آئی جی پنجاب عبدالکریم کے ویژن “محفوظ پنجاب” کے تحت، ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر کے احکامات اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال کاشف ذوالفقار (PSP) کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر چکوال راجہ محمد سرفراز نے الائنس ٹریول کے اڈا مینیجر اور ڈرائیور حضرات کو خصوصی بریفنگ دی۔
بریفنگ کے دوران ہدایت کی گئی کہ عید کے موقع پر اڈہ جات پر مسافروں کا رش بڑھ جاتا ہے، اس لیے اوورچارجنگ اور اوورلوڈنگ سے مکمل طور پر اجتناب کیا جائے۔ منظور شدہ کرایہ نامہ کے مطابق ہی کرایہ وصول کیا جائے اور بسوں کی چھتوں پر مسافروں کو ہرگز سوار نہ کیا جائے۔
مزید ہدایت کی گئی کہ گاڑیوں میں صرف گنجائش کے مطابق مسافر سوار کیے جائیں، تیز رفتاری سے پرہیز کیا جائے اور ہمیشہ لین اور لائن کی پابندی کی جائے۔ ڈرائیور حضرات اپنی اور مسافروں کی جانوں کے تحفظ کے لیے ٹریفک قوانین پر مکمل عمل درآمد یقینی بنائیں۔
Discussion