ریسکیو کمانڈ اینڈ کنٹرول روم چکوال کو چوآ سیدن شاہ کے علاقے سے اطلاع ملی کہ ایک ٹریکٹر پہاڑی اترائی سے نیچے آتے ہوئے اچانک الٹ گیا، جس کے نتیجے میں ڈرائیور زخمی ہوگیا۔

اطلاع پاتے ہی ریسکیو 1122 چکوال نے سب اسٹیشن چوآ سیدن شاہ سے ایمبولینس کو فوری طور پر موقع پر روانہ کردیا۔ ریسکیو ٹیم نے جائے حادثہ پر پہنچ کر صورتحال کا جائزہ لیا اور زخمی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق، زخمی کی بائیں ٹانگ پر شدید چوٹیں آئی ہیں اور فریکچر کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ اہلکاروں نے ابتدائی طبی امداد کے بعد زخمی کو مزید علاج کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال چوآ سیدن شاہ منتقل کردیا۔

حادثے میں زخمی ہونے والے شخص کی شناخت 24 سالہ مرتضیٰ کے نام سے ہوئی ہے، جو ساہیوال کا رہائشی ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق، اترائی کے دوران ٹریکٹر کا بے قابو ہونا حادثے کا سبب بنا