ضلعی انتظامیہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کومستحکم رکھنے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے مکمل طور پر متحرک اور پرعزم ہے۔
آج صبح سبزی و فروٹ منڈی چکوال میں ہونے والی آکشن کی نگرانی اسسٹنٹ کمشنر چکوال ذیشان قیصرانی نے خود کی تاکہ نیلامی کا عمل شفاف انداز میں مکمل ہو اور اس کا براہِ راست فائدہ صارفین تک پہنچے۔ نرخوں کی باریک بینی سے مانیٹرنگ کی گئی اور ہدایت کی گئی کہ منڈی سے ریٹیل سطح تک مقررہ نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔
اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کے حوالے سے کسی بھی قسم کی شکایت ان نمبرز پر درج کروائیں
ڈی سی کنٹرول روم
PTCL No.1: 0543660250
PTCL No.2: 0543660111
Control Room Whatsapp App Number: 03195931959
پیرافورس کمپلینٹ نمبر
0323660250
Discussion