چکوال: ڈپٹی کمشنر چکوال، میڈم سارہ حیات، نے پنوال روڈ اور جنوال ٹاؤن کا اچانک دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے صفائی کے ناقص انتظامات پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔
ناقص کارکردگی کے پیش نظر، ڈپٹی کمشنر نے فوری طور پر آر ڈبلیو ایم سی کے ایریا سپروائزر کو ملازمت سے فارغ کرنے کا حکم دیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ صفائی ستھرائی کے معاملے میں کسی قسم کی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔
ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ محکمے کو فوری وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ صفائی کے حوالے سے بہتر انتظامات کو یقینی بنایا جائے
Discussion