شکایت موصول ہونے پر ڈپٹی کمشنر سارہ حیات کی ہدایت پر پنجاب فوڈ اتھارٹی نے چوآ سیدن شاہ میں دودھ کی دکانوں کی انسپکشن کی۔ فوڈ سیفٹی ٹیم نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے مجموعی طور پر 27 دکانوں کا معائنہ کیا۔
کارروائی کے دوران 24 دکانوں کو نوٹسز جاری کیے گئے جبکہ 3 دکانوں پر 35 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ مزید برآں، 2 دکانوں کو عارضی طور پر بند بھی کر دیا گیا۔
اس کے علاوہ 12 دکانوں سے دودھ کے نمونے حاصل کر کے لیبارٹری ٹیسٹنگ کے لیے بھجوا دیے گئے ہیں۔ حکام کے مطابق لیبارٹری نتائج کی روشنی میں مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی تاکہ شہریوں کو معیاری اور محفوظ خوراک کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔
Discussion