چکوال جہلم روڈ ملہال مغلاں کے قریب ایک افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جس میں موٹر سائیکل سوار اور ایک خاتون شدید زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق چکوال جہلم روڈ پر پولیس چوکی ملہال مغلاں اور بلومنگ سکالرز اکیڈمی کے درمیان، سروس شوز کے قریب ایک موٹر سائیکل سوار نے سڑک عبور کرتی ہوئی خاتون کو ٹکر مار دی۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ خاتون سڑک پر گر کر بری طرح زخمی ہوگئیں۔ حادثے کے نتیجے میں خاتون کی ٹانگ فریکچر ہوگئی جبکہ جسم کے دیگر حصوں پر بھی شدید چوٹیں آئیں۔دوسری جانب موٹر سائیکل سوار بھی اس حادثے میں بری طرح زخمی ہوگیا

اطلاعات کے مطابق اس کی بھی ٹانگ فریکچر ہوگئی اور اسے متعدد شدید زخم آئے ہیں۔ حادثے کی اطلا ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور دونوں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ بعد ازاں انہیں مزید علاج کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے موٹر سائیکل سوار کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، جبکہ خاتون کو بھی شدید چوٹوں کے باعث طبی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔

واقعے کے بعد مقامی افراد کی بڑی تعداد موقع پر جمع ہوگئی اور امدادی کارروائیوں میں ریسکیو ٹیم کی مدد بھی کی گئی