اسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ سلمان منشاء نے آج صبح سبزی و فروٹ منڈی تلہ گنگ کا دورہ کیا اور آکشن کے عمل کی خود نگرانی کی۔ اس موقع پر انہوں نے اس بات کو یقینی بنایا کہ نیلامی کا عمل شفاف انداز میں مکمل ہو اور قیمتوں میں کسی قسم کی ہیرا پھیری یا غیر ضروری اتار چڑھاؤ نہ ہونے پائے۔ اس نگرانی کا مقصد عوام کو ریلیف فراہم کرنا اور اشیائے ضروریہ مناسب قیمتوں پر دستیاب بنانا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہریوں سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ اگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کے حوالے سے کسی بھی قسم کی شکایت ہو تو وہ فوری طور پر درج ذیل نمبرز پر رابطہ کریں تاکہ بروقت کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔

ڈی سی کنٹرول روم
📞 PTCL No.1: 0543660250
📞 PTCL No.2: 0543660111
📱 Control Room Whatsapp App Number: 03195931959

پیرافورس کمپلینٹ نمبر
📞 03236602507