تلہ گنگ (رپورٹ): تھانہ صدر تلہ گنگ کی پولیس ٹیم نے منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے دو کامیاب کارروائیاں کیں، جن کے نتیجے میں دو ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے چرس برآمد کر لی گئی۔
پہلی کارروائی: ایس ایچ او اور سب انسپکٹر کی مشترکہ ٹیم کا ایکشن
ایس ایچ او تھانہ صدر تلہ گنگ، سب انسپکٹر امان اللہ نے سب انسپکٹر غازی عبدالرحمن اور پولیس ٹیم کے ہمراہ بڑی کارروائی کی۔ اس چھاپہ مار کارروائی کے دوران محلہ جھاٹلہ تلہ گنگ کے رہائشی منشیات فروش ہارون رفیق ولد محمد رفیق کو گرفتار کیا گیا۔ ملزم کے قبضے سے 01 کلو 240 گرام چرس برآمد ہوئی، جس پر تھانہ صدر میں مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
دوسری کارروائی: سب انسپکٹر غازی عبدالرحمن کی ٹیم کی کامیابی
ایک اور علیحدہ کارروائی میں، سب انسپکٹر غازی عبدالرحمن نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مٹھی بھر منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے اللہ دتہ ولد شیر خان (سکنہ ٹہی، تلہ گنگ) کو دھر لیا۔ تلاشی کے دوران ملزم کے قبضے سے 550 گرام چرس برآمد کی گئی۔ پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کر لیا ہے
Discussion