Advert

ضلع چکوال میں مسلم لیگ ن کے سیٹ اپ میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی

No Photo

ڈھڈیال(نامہ نگار)ضلع چکوال میں مسلم لیگ ن کے سیٹ اپ میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔ موجودہ سیٹ اپ ہی2018کے انتخابی میدان میں اتر ے گا۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت نے ضلع کی سیاسی رپورٹس کا جائزہ لینے کے بعد موجودہ منتخب نمائندوں کو ہی ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ دونوں ایم این ایز اور چاروں ایم پی ایز کی اپنے ترقیاتی منصوبوں اور حلقہ میں مقبولیت کے حوالے سے ساکھ مضبوط ہے ۔اگراس سیٹ اپ میں تبدیلی کی گئی تو اس سے مسلم لیگ ن کے مخالفین فائدہ اٹھا ئیں گے جو اسی تاک میں بیٹھے ہوئے ہیں۔ ضلع میں تمام مسلم لیگیوں کو ایڈجسٹ کردیا گیا ہے ۔ سابق ضلع ناظم سردار غلام عباس گروپ کوضلع کونسل میں حصہ دے دیا گیا ہے ۔ اس وقت ضلع میں کو ئی سیاسی پارٹی مسلم لیگ ن کو چیلنج کرنے کی پوزیشن میں نہیں۔ مسلم لیگ ن کی اپنی غلطیاں مسلم لیگ ن کے لئے سنگین خطرات پید اکرسکتی ہیں۔

ٹیگز :

Advert