Advert

تھانہ نیلہ کے علاقے ڈھوک میرا کے قریب دو مسلح افراد کی گاڑی پر فائرنگ،ڈکیتی کی کوشش

No Photo

پنڈ داخلی ہراج (سواں نیوز)۔تھانہ نیلہ کے علاقے ڈھوک میرا کے قریب دو مسلح افراد کی گاڑی پر فائرنگ،ڈکیتی کی کوشش،نوجوان نے گاڑی بھگا ڈالی ،ملزمان نے گاڑی روک کر نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنایا ،محلہ عید گاہ چکوال کا رہائشی چوہدری مسرور احمد اپنی والدہ کے ہمراہ کار پر سوار ہو کر نیلہ سے چکوال آ رہا تھا کہ ڈھوک پروانہ چوک پر کالے رنگ کی گاڑی نے سائیڈ مار کر گاڑی روکنے کی کوشش کی، مسرور نے گاڑی بھگا دی، اور ملزمان نے اس کا تعاقب شروع کر دیا، ڈھوک میرا کے قریب پہنچ کر ملزمان نے گاڑی کے اوپر فائرنگ کر دی اور اسے روک کر نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنانا شروع کر دیا۔ والدہ بیٹے کو بچانے کے لیے آگے آئی تو اس پر بھی پستول تان لیا، لوگوں کے اکٹھا ہونے پر دونوں ملزمان موقعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جن کی شناخت بعد میں محمد وقاص ولد نور خان ساکن ڈھوک ڈبری اور امیر مختار ولد غلام شبیر ساکن مہرو کے نام سے ہوئی۔ تھانہ نیلہ میں مقدمہ کے اندراج کے لیے تحریری درخواست دیدی گئی ہے۔

ٹیگز :

Advert