دھرابی ڈیم سے پینے کے پانی کا نیا منصوبہ ان شاء اللہ جلد شروع کیا جائے گا، راجہ یاسر سرفراز

No Photo

چکوال(نامہ نگار۔سواں نیوز ) صوبائی وزیرر ہائر ایجوکیشن و سیاحت راجہ یاسر سرفراز نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دھرابی ڈیم سے چکوال شہر کے لئے پینے کے پانی کا نیا منصوبہ ان شاء اللہ جلد شروع کیا جائے گا کیونکہ وہ اس بات سے بخوبی آگاہ ہیں کہ چکوال کے عوام کا سب سے بڑا مسئلہ پینے کے پانی کا ہے اور ان کا دیرینہ مطالبہ بھی یہی ہے۔خصوصاََ یونین کونسل نمبر1 ۱ اور یونین کونسل نمبر 2کے عوام کے لئے اس کا کوئی انتظام نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان تحریکِ انصاف کی حکومت کی پہلی ترجیح یہی ہے کہ اس منصوبے کو اسی مالی سال کے دوران مکمل کروایا جائے اس سلسلے میں لاھور بیٹھ کر بھرپور کوشش کر رہا ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ کھائی ڈیم سے پینے کے پانی کا ایک منصوبہ بنا تھا لیکن چکوال کا شمالی حصہ اس منصوبے سے مکمل طور پر محروم ہے جس کا واحد حل دھرابی ڈیم والا منصوبہ ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ پی ٹی آئی حکومت کا 100 ڈیز پروگرام کا کام تقریباًمکمل ہو چکا ہے ان شاء اللہ اگلے ماہ سے اپنے حلقے کو بھرپور ٹائم دوں گا۔

ٹیگز :