رنگ روڈچکوال شہر کی اشد ضروت ہے، اکبر بادشاہ

No Photo

چکوال(نمائندہ خصوصی)بلدیہ چکوال میں قائد حزب اختلاف اور تحریک انصاف کے رہنما اکبر بادشاہ نے کہا ہے کہ بلدیہ چکوال میں اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا تھا کہ ہر وارڈ کے منتخب کونسلر کی زیر نگرانی علاقے کے مسائل کے حل کیلئے کام کیا جائے گا لیکن اس پر عمل درآمد تو کجا اسکے خلاف کام ہو رہا ہے۔ بلدیہ چکوال من چاہے افراد کو آگے لیکر آرہی ہے جبکہ منتخب کونسلرز کی حق تلفی کی جا رہی ہے۔ چکوال شہر میں صفائی کے ناقص انتظامات نے شہر کا حلیہ بگاڑ دیا جبکہ ٹریفک کے مسائل کی وجہ سے عوام کا جینا دوبھر ہو چکا ہے۔رنگ روڈچکوال شہر کی اشد ضروت ہے،دو مین اڈوں کی وجہ سے چکوال شہر میں ٹریفک کی روانی میں شدید مشکلات ہیں ۔ہمارا مطالبہ ہے انکو منتقل کیا جائے۔بھون روڈ سے تجاوزات کا خاتمہ کر کے سڑک کو ون وے کیا جانا چاہیے جبکہ ڈی ایچ کیو ہسپتال کی بہتری کیلئے جامع حکمت عملی کی ضرورت ہے اسکے ساتھ ساتھ ڈاکٹروں کا عوم سے رویہ بہتر بنانے کی بھی ضرورت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ راجہ یاسر سرفراز تعلیم یافتہ اور اہل قیادت ہیں ہمیں امید ہے انکی قیادت میں چکوال شہر میں ترقی کا نیا دور شروع ہو گا۔ایک سوال کے جواب میں انکا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کو عوام کی رائے لیکر فوکل پرسن مقرر کرنے چاہیں تاکہ وہ عوامہ توقعات پر پورا اتر سکیں۔

ٹیگز :