اسلام آباد، اسرائیل کو بطور مملکت تسلیم کرنے کا کوئی امکان نہیں، ڈاکٹر عارف علوی

No Photo

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی ترکی کے تین روزہ سرکاری دورے پر روانگی سے قبل ایئر پورٹ پر صحافیوں سے گفتگو اسلام آباد(آئی آئی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اتوار کو ترکی کے تین روزہ سرکاری دورے پر روانگی سے قبل اسلام آباد کے بین الاقوامی ایئر پورٹ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کو بطور مملکت تسلیم کرنے کا کوئی امکان نہیں کیونکہ پاکستان نے ہمیشہ فلسطین کی حمایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری حکومت میں نہ تو اس طرح کی کسی بات پر مشاورت کی گئی ہے اور نہ ہی اسرائیل سے تعلقات قائم کئے جارہے ہیں۔ صدر نے کہا کہ تاریخی طور پر پاکستان نے ہمیشہ فلسطین کی حمایت کی ہے کیونکہ کشمیر کی طرح غزہ فلسطین پر بھی نا جائز اور غاصبانہ قبضہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کوتسلیم کرنے کے حوالے سے کوئی تجویز زیر غور نہیں اور نہ ہی اس بات کا کوئی امکان ہے ۔

ٹیگز :