سردار آفتاب اکبر کیخلاف دائر کی جانے والی رٹ پٹیشن پر 7نومبر کیلئے فریقین کو نوٹس جاری

No Photo

چکوال (نمائندہ ڈھڈیال نیوز)لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے پی ٹی آئی کے رکن پنجاب اسمبلی سردار آفتاب اکبر کیخلاف دائر کی جانے والی رٹ پٹیشن پر 7نومبر کیلئے فریقین کو نوٹس جاری کردیے ہیں۔ ناکام امیدوار مسلم لیگ ن کرنل مشتاق اعوان نے رٹ دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہوا ہے کہ سردار آفتاب اکبر کے کاغذات نامزدگی سپریم کورٹ نے مسترد کردیے تھے مگر اس کے باوجود سردار آفتاب اکبر نے 25جولائی کے عام انتخابات میں حصہ لیا۔درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ سردار آفتاب اکبر الیکشن لڑنے کیلئے نااہل قرار پا چکے ہیں لہٰذا ان کا منتخب ہونا غیر قانونی ہے۔

ٹیگز :