سپریم کورٹ میں سردار غلام عباس کی نااہلی کیخلاف نظر ثانی درخواست پر سماعت

No Photo

چکوال(نمائندہ ڈھڈیال نیوز)سپریم کورٹ میں سابق ضلع ناظم چکوال سردار غلام عباس کی نااہلی کیخلاف نظر ثانی درخواست پر سماعت،عدالت نے سردار غلام عباس کی نظر ثانی درخواست خارج کر دی،عدالت اپنے فیصلے میں واضع کر دے کہ نااہلی آئندہ کیلئے نہیں ہو گی،وکیل کامران مرتضی۔عدالت نے سردار غلام عباس کی استدعا مسترد کر دی،ہم نے آرڈر میں یہ نہیں لکھا کہ نااہلی آئیندہ کیلیے بھی ہو گی،چیف جسٹس ہم اپنا فیصلہ برقرار رکھتے ہیں،لاہور ہائیکورٹ نے سابق ناظم چکوال کو نااہل قرار دیدیا تھا،سپریم کورٹ نے بھی ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا تھا،این اے 64 چکوال سے آزاد امیدوار سردار غلام عباس کو اثاثے چھپانے پر الیکشن لڑنے سے روک دیا گیا تھا۔سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد سردار غلام عباس اب آئندہ ہر قسم کے بلدیاتی اور عام انتخابات میں حصہ لینے کے اہل ہونگے۔

ٹیگز :