ریسکیو1122 نے 8اکتوبر نیشنل RESILIENCE ڈے بڑے جوش و خروش سے منایا

No Photo

چکوال( نامہ نگار ۔ ڈھڈیال نیوز)ریسکیو1122 نے 8اکتوبر نیشنل RESILIENCE ڈے بڑے جوش و خروش سے منایا ،اس حوالے سے ریسکیو اسٹیشن پر ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت ڈاکٹر عتیق احمد خان ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے کی سیمینار کے بعد ریسکیو 1122اسٹیشن سے یادگار شہداچوک تک ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈپٹی کمشنر بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے ڈپٹی کمشنر چکوال غلام صغیر شاہد نے اپنے خیالات کا ظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن اس بات کی یاد دلاتا ہے کہ ہمیں سانحات سے متاثرہ خاندانوں کو نہیں بھولنا اور آئندہ کے لئے ایسے اقدامات کرنے ہیں کہ من حیث القوم سانحات کا ڈٹ کرمقابلہ کیا جا سکے تمام ادارے مل کر ایسا لائحہ عمل طے کریں گے کہ سانحات سے پہلے ان کی تیاری کو یقینی بنایا جا سکے انہوں نے ریسکیورز کو یقین دلایا کہ ایمرجنسیز سے نمٹنے اور محفوظ معاشرہے کے قیام کے لیے ضلعی انتظامیہ ہر ممکن تعاون کرنے کو تیار ہے۔2005زلزلہ کی تباہکاریوں اور انسانی جانوں کے بڑے پیمانے پر نقصان کے پیش نظر8اکتوبر کا دن پاکستان بھر میں نیشنل ڈیزاسٹر ڈے کے طور پر منایا جاتا ہے،آج کے دن ان تمام افراد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جو سانحات میں شہید ہوئے اور عہد کرتے ہیں کہ سانحات سے پہلے انکی تیاری کو یقینی بنائیں گے اور ان اصولوں پر عمل پیرا ہوں گے جن کے ذریعے حادثات سے بچاؤ ممکن بنایا جا سکتا ہے،ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر عتیق احمد خان ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر چکوال نے سیمینار کے شرکاء سے خطاب کے دوران کیا،انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر رضوان نصیرڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122کی ہدایات کے مطابق پنجابب بھر میں7اکتوبر سے 13اکتوبر تک سانحات سے آگاہی کا ہفتہ منایاجا رہا ہے اسی سلسلہ میں ریسکیواینڈ کمیونٹی سیفٹی ٹیم کے ذریعے چکوال ضلع بھر کے مختلف اداروں میں سانحات سے آگاہی پروگرامزکا انعقاد کرایاجا رہا ہے ،ہر عمر کے افراد میں پمفلٹ تقسیم کئے گئے، آگاہی پروگرامز کا انعقاد کیا گیا،تعلیمی اداروں میں ریسکیو محافظ کیمپس لگاکر رضاکاروں کی رجسٹریشن کی گئی آج کا سیمینار بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے.رانا سعید احمدایمرجنسی آفیسرنے کہاکہ ریسکیورز کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں، ،انہوں نے میڈیا نمائندگان سے اپیل کی کہ سانحات سے آگاہی مہم میں ریسکیو1122کا بھر پور ساتھ دیں۔بعد از سیمینار ریسکیو 1122اسٹیشن سے یادگار شہداء چوک تک ریلی نکالی گئی جس میں شرکاء نے پلے کارڈز اور بینر اٹھا رکھے تھے جن پر سانحات سے آگاہی اور شہداء کو خراج عقیدت کے کلمات درج تھے،ریلی کا اختتام دعا سے کیا گیا ، اس موقع پرمرید سلطان کنٹرول روم انچارج،ملک وقار اکاؤنٹنٹ، فیصل محمود ٹرانسپورٹ مینٹیننس انسپکٹر،شفٹ انچارجز، بڑی تعداد میں سول ڈیفنس ،ریسکیورز،فائر بریگیڈ کے اہلکار اور ریسکیو سکاؤٹس نے شرکت کی۔

ٹیگز :