Advert

چکوال پاکستان تحریک انصاف کو بڑا جھٹکا اہم وکٹیں گر گئ

No Photo

چکوال(چوہدری ہمایوں خان)تفصیلات کے مطابق حلقہ پی پی20کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار چوہدری سلطان حیدر علی کی بھرپور حمایت کا اعلان،یونین کونسل تین سے تعلق رکھنے والی معروف سیاسی شخصیت راجہ محمد افتخار نے گزشتہ روز برادری اور ساتھیوں سمیت تحریک انصاف اور بھٹی گروپ کو خیر آباد کہتے ہوئے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیارکرلی۔اس موقع پر مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار اور لیگی رہنما چوہدری سلطان حیدر علی خان، وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی چوہدری قمر شدیال، جنرل کونسلر چوہدری جعفر سلطان اور دیگر سرکردہ شخصیات بھی موجود تھیں، راجہ محمد افتخار نے اس موقع پر اعلان کیا کہ وہ حلقہ پی پی بیس کے ضمنی الیکشن میں نہ صرف چوہدری سلطان حیدر علی کی حمایت کرتے ہیں بلکہ ان کی انتخابی مہم میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے۔ یاد رہے کہ سابق کونسلر راجہ افتخار کا تعلق بھٹی گروپ سے تھا اور وہ چکوال شہر میں بھٹی گروپ کے اہم ستون سمجھے جاتے تھے۔راجہ افتخار کی مسلم لیگ ن میں شمولیت سے بھٹی گروپ کی کمر ٹوٹ گئی ہے۔ شیئر کریں

ٹیگز :

Advert