رکن صوبائی اسمبلی آسیہ امجد کا بلدیہ چکوال کا دورہ

No Photo

چکوال(فیصل اعوان) رکن پنجاب اسمبلی عاسیہ امجد نے ٹی ایم اے چکوال کا دورہ کیا اور مختلف شعبوں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر چیئرمین بلدیہ چکوال چوہدری سجاد احمد خان نے انکو ٹی ایم اے کی کارکردگی اور مسائل کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔آسیہ امجد نے ٹی ایم اے کی کارکردگی کو بہتر بنانے اور چکوال میں صفائی کی صورتحال کے حوالے سے مختلف تجاویز کا بھی جائزہ لیا۔ اس موقع پر چئیرمین بلدیہ چوہدری سجاد احمد خان نے انہیں فنڈز کی کمی، بلدیہ عملے کی کمی و دیگر مسائل کے بارے آگاہ کیا جس پر رکن صوبائی اسمبلی نے حکومت سے بات کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آسیہ امجد نے کہا کہ چکوال شہر گندگی کا ڈھیر بن چکا ہے جسکی بدولت شہریوں کا جینا اجیرن ہو چکا ہے اور گندگی کی بدولت بیماریاں پھیلنے کا بھی خدشہ موجود ہے اسکے سدباب کیلئے ٹی ایم اے کی کارکردگی بہتر بنانے کی ضرورت ہے اور اس مقصد کیلئے سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر کام کرنا ہو گا۔اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی نے ٹی ایم اے چکوال سے تحریری تجاویز طلب کیں تاکہ چکوال شہر میں صفائی کو بہتر بنایا جاسکے۔ Share this:

ٹیگز :