Advert

باطل قوتوں کے آگے جھکنا نہیں چاہیے بلکہ حق کا ساتھ دینا چاہیے،سردار ذلفقار دلہہ

No Photo

چکوال(نامہ نگار۔ ڈھڈیال نیوز)محرم الحرام کے مقدس ایام میں مثالی امن و بھائی چارے کی فضاء کو حسب روایت قائم رکھنے کے لئے گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر چکوال کے آفس کے کمیٹی روم میں ممبرزڈسٹرکٹ کور کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں قومی اسمبلی سردار ذلفقار علی خان دلہہ و محترمہ فویہ بہرام، ڈپٹی کمشنر چکوال غلام صغیر شاہد،ڈی پی او چکوال عادل میمن ،ممبران ڈسٹرکٹ کور کمیٹی،علماء اکرام اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ممبر قومی اسمبلی سردار ذلفقار علی خان دلہہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام ایک مقدس مہینہ ہے جس کا تمام مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد اس کا بے حد احترام کرتے ہیں۔ہمیں نواسہ رسول ﷺکی بے مثال قربانیوں کو یاد رکھتے ہوئے باطل قوتوں کے آگے جھکنا نہیں چائیے بلکہ حق کا ساتھ دینا چائیے اور آپﷺ کی تعلیمات اور اسوہ پر عمل پیرا ہو کر دنیا اور آخرت میں دین کی سر بلندی کے لئے اپنی خدمات سرانجام دینی چائیے۔ڈپٹی کمشنرنے کہا کہ محرم الحرام کے دوران ضلعی انتظامیہ کی جانب سے امن و امان کو برقرار رکھنے کے لئے غیر معمولی اقدامات کئے گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ منتظمین اور تمام دیگر مکتبہ فکر کے علماء اکرام کے تعاون سے جلوسوں اور مجالس کے حفاظت کے لئے مربوط حکمتِ عملی اپنائی جائے گی۔ڈی پی او چکوال نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملکی حالات کے تناظر میں ہوم ٹپارٹمنٹ کی طرف سے جاری کردہ تمام ہدایات پر سختی سے عمل کیا جائے گا روایتی جلوس اور زیارات پر کسی قسم کی کوئی پابندی نہیں ہے صرف امن کے قیام کے لئے یہ تمام انتظامات ہیں اور آپ سب کو ایک ذمہ دار شہری ہونے کے ناطے تمام قوانین کی پاسداری کرنی ہے تاکہ ملک دشمن عناصر کسی قسم کا فائدہ نہ اٹھا سکیں۔ایم این اے فوزیہ بہرام نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چکوال ایک پرامن ضلع ہے یہاں تمام مکاتب فکر کے لوگ باہمی محبت اور بھائی چارے کے جذبات رکھتے ہیں۔آخر میں تمام علمائے اکرام نے مختلف تجاویز دیں جن کو سراہتے ہوئے ڈی سی چکوال نے کہا کہ ہم تمام علماء کی رائے سے اتفاق کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ محرم الحرام کے دوران مثالی اتحاد ویگانکت کا ثبوت دیتے ہوئے ضلع چکوال کے عوام محرم الحرام کے مقدس ایام میں صبر وتحمل اور برداشت کا عملی ثبوت پیش کریں گے

ٹیگز :

Advert