گورنمنٹ کالج چکوال میں شام کی کلاسز شروع کرنے کے احکامات جاری

No Photo

چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر۔ ڈھڈیال نیوز)صوبائی وزیر ہائیر ایجوکیشن و ٹورازم راجہ یاسر ہمایوں سرفراز نے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج چکوال میں شام کی کلاسز شروع کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں ۔ انہوں نے ہدایت کی ہے کہ انٹرنیشنل ریلیشنز کا مضمون اضافی مضمون کے طور پر شامل کیا جائے ۔صوبائی وزیرنے ہائیر ایجوکیشن کے سیکرٹری اور دیگر اعلیٰ افسران کو ہدایت کی کہ وہ ایمانداری اور دیانتداری سے اپنے فرائض سرانجام دیں اور کسی قسم کی کوتاہی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

ٹیگز :