نئے اور بااثر بلدیاتی نظام میں سردار غلام عباس خان کو ضلع ناظم کی ذمہ داری سونپی جائے گی

No Photo

چکوال(عبدالغفور منہاس)سابق ضلع ناظم سردار غلام عباس جو کہ حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد واپس پہنچ چکے ہیں نے پی ٹی آئی کے لیے ایک اور بڑی قربانی دے دی۔حاجی سردار غلام عباس نے حلقہ این اے65پر الیکشن لڑنے کا فیصلہ ملتوی کر کے پی ٹی آئی کے لیے ایک مرتبہ پھر بڑی قربانی دی ہے۔ سردار گروپ کے کارکنوں کی خواہش تھی کہ این اے65پر سردار غلام عباس خود الیکشن لڑیں مگر چوہدری پرویز الٰہی اور چوہدری شجاعت حسین کی خواہشات اور پارٹی پالیسی کو ترجیح دی۔ سردار غلام عباس کو پی ٹی آئی قیادت اور چوہدری برادران کی طرف سے یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ انہیں نئے اور بااثر بلدیاتی نظام میں ضلع ناظم کی ذمہ داری سونپی جائے گی اور یہ نظام اسی سال رائج کیا جائیگا۔

ٹیگز :