Advert

واڑے میں فیملی اور میزبان فیملی کے درمیان تصادم، تیرہ افراد شدید زخمی

No Photo

چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر۔ سواں نیوز)عید کے موقع پر ناراضگی دور کرنے کے لیے عید ملنے کے لیے آنے والی فیملی اور میزبان فیملی کے درمیان تصادم، تیرہ افراد شدید زخمی ہوئے گئے۔ ناخوشگوار واقعہ تھانہ نیلہ کے علاقے واڑے میں پیش آیا جہاں پر عرصہ دراز سے جاری ناراضگی ختم کرنے کے لیے ایک فیملی واڑے پہنچی جہاں پر میزبان فیملی کے ساتھ گلے شکوے شروع ہو گئے جو طول پکڑ گئے اور دونوں طرف سے افراد گتھم گتھا ہو گئے ،کلہاڑیوں اور دنڈوں کا بے دریغ استعمال کیاگیا، جس کے نتیجے میں دونوں گروپوں کے تیرہ افراد شدید زخمی ہو گئے جن میں پانچ خواتین بھی شامل ہیں۔شدید زخمیوں میں سترہ سالہ علی رضا، چودہ سالہ غلام کبری، شہزاداں بیگم، چھیالیس سالہ عبدالرضا، سولہ سالہ ام لیلیٰ، پینتیس سالہ محمد سفیر، تئیس سالہ محمد تنویر،پینتیس سالہ محمد توقیر، باون سالہ مطلوب، پینتالیس سالہ محمد مشتاق، باون سالہ اسحاق، بیس سالہ سمیرا اور پچاس سالہ مہربانو شامل ہیں۔

ٹیگز :

Advert