Advert

منگوال تا دُلہہ روڈ کی تعمیر کا کام زور و شور سے جاری ہے۔

No Photo

پنڈ داخلی ہراج (نامہ نگار) چکوال کے شمالی علاقہ میں منگوال تا دُلہہ روڈ کی تعمیر کا کام زور و شور سے جاری ہے۔ یہ سڑک گگھ، تھنیل کمال، بکھاری خورد، ہراج، پنڈ کے درمیان سے نئی روڈ بنے گی۔ اس سڑک کا افتتاح منگوال پولیس چوکی کے نزیک لطیفال کی معروف جانی پہچانی شخصیات چوہدری خضر حیات، چوہدری غلام محمد خان اور چوہدری محمد سرفراز خان نے کیا تھا۔ ٹھیکیدار نے کام کی رفتار تیز کر دی ہے۔ یہ روڈ بننے کے بعد چکوال کے شمالی علاقہ میں ترقی کا نیا دور شروع ہو جائے گا۔ اس روڈ پر صنعتی زون کی منظوری ہو چکی ہے اور آنے والے سالوں میں چکوال کا شمالی علاقہ مزید ترقی کرے گا۔

ٹیگز :

Advert