Advert

شہباز شریف نے او پی ڈی میں تمام طبی ٹیسٹوں کی سہولت کومفت کرنے کا اعلان کردیا

No Photo

چکوال(چوہدری عمران قیصرعباس ،بیورو رپورٹ) وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے صوبہ بھر کے تمام ڈسٹرکٹ اور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں سمیت آر ایچ سی میں او پی ڈی میں آنے والے تمام مریضوں کے تمام طلبی ٹیسٹوں کی سہولت کومفت کرنے کا اعلان کردیا، عمران خان کو سیاسی طور پر ہلکارتے ہوئے کہا کہ صوبہ کے پی کے میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال جیسا ایک بھی معیاری ہسپتال نہیں ۔نام نہاد تبدیلی اور دھرنوں کی سیاست میں اس کے پی کے کے عوام کے پانچ سال ضائع کر دیئے، ادھر ہم نے پنجاب میں 36اضلاع میں معیاری ہسپتالوں کو فروغ دیا، وزیر اعلی پنجاب میاں شہبازشریف نے پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں آؤٹ ڈورمریضوں کے لئے ہر قسم کے پتھالوجی ٹیسٹ مفت کرنے کا اعلان کردیا ہے اور کہا ہے کہ دھرنے، دھڑن تختہ ،لا ک ڈاؤن اور سی پیک میں رخنہ ڈالنے والے قومی ترقی اور عوامی خدمت میں ہمارا مقابلہ نہیں کرسکتے۔کے پی کے کا کوئی بھی ہسپتال پنجا ب کے کسی بھی دور دراز کے علاقے کے ہسپتال کے بھی ہم پلہ نہیں۔ ہم نے امانت اور دیانت کے ساتھ خود کو عوامی خدمت کے لئے وقف کر رکھا ہے اور پنجاب کے تمام ہسپتالوں میں جدید ترین طبی سہولیات فراہم کرکے عوامی خدمت کا حق ادا کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے پاکستان کو عظیم تر ملک بنانے کا عہد کر رکھا ہے اور جنوب ایشاء میں اپنا مقام حاصل کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔ وہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال میں سی ٹی سکین یونٹ اور لبیارٹری کے افتتاح کی تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا نمائندگان سے خطاب کر رہے تھے۔ وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے اس موقع پر صوبائی وزیر پرائمری ہیلتھ پنجاب خواجہ عمران نذیر اور سیکرٹری ہیلتھ پنجاب علی خان کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال میں شانداز انتظامات اور معیاری ہسپتال بنانے پر خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر ایم این اے میجر(ر) طاہر اقبال، ایم این اے سردار ممتاز خان ٹمن، ایم این اے بیگم عفت لیاقت علی خان، صوبائی وزراء ملک تنویر اسلم اعوان سیتھی، خواجہ عمران نذیر،سینیٹر جنرل(ر) عبدالقیوم اعوان، مشاہد حسین سید، سیکرٹری ہیلتھ پنجاب علی خان، ایم پی ایز چوہدری سلطان حیدر علی خان، سردار ذوالفقار علی خان دولہہ، مہوش سلطانہ،چیئرمین ضلع کونسل چکوال ملک طارق اسلم اعوان ڈھلی، چیئرمین میونسپل کمیٹی چکوال چوہدری سجاد احمد خان، بانی چیئرمین تحصیل پریس کلب چکوال چوہدری عمران قیصرعباس ، ڈائریکٹر اطلاعات راولپنڈی ڈویژن ، آر پی او راولپنڈی بھی موجود تھے۔ وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ پنجاب بھر میں عوام کو سستے داموں علاج کی سہولت کو بہتر سے بہتر بنانے پر توجہ دے رہے ہیں اور غریب عوام کے دکھوں اور ان کو خوشحا لی کی جانب گامزن کرنے میں ان کابھر پور ساتھ دینے پر عام انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں دور دراز کے علاقوں میں عوام کو صحت وصفائی کی سہولتیں فراہم کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھے ہوئے ہیں اور ترقی کا یہ سفر انشاء اللہ عام انتخابات میں سرخرو ہونے کے بعد بھی ایسی طرح جاری رکھیں گے۔ اس موقع پر وزیر اعلی پنجاب کی جانب سے یہ عندیہ بھی دیا گیا کہ ضلع چکوال کی دو قومی،چار صوبائی اسمبلی کے لئے موجودہ ارکین اسمبلی کے سیٹ اپ کو ہی برقرار رکھا جائے گا جبکہ خواتین کی قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستیں بھی موجودہ اراکین اسمبلی کو دی جائے گی۔

ٹیگز :

Advert