Advert

ڈہوک پروانہ میں زمین کے تنازعہ کی وجہ سے ایک شخص ہلاک جبکہ چھ افراد زخمی ہو گئے ۔زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال چکوال منتقل کر دیا گیا۔

No Photo

دلہہ۔ ڈہوک پروانہ میں زمین کا تنازعہ جو کافی عرصے سے چلا آرہا تھا۔آج صبح زمین کے ایک قبضہ گروپ کے لوگوں نے زمین کے مالکان کو زود کوب کیا ۔جس کی وجہ سے تنازعہ شروع ہو ا۔اور یہ تنازعہ شام کو اس وقت شدت اختیار کر گیا۔جب دونوں طرف سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔جس کی وجہ سے محمد اعظم ولد محمد اقبال موقع پر ہی جان بحق ہو گیا ۔جبکہ دیگر سات افراد جن میں دلاور عباس ولد گلشیر خان،نذیر ولد یاسین،رزاق ولد محمد اقبال،محمد خان ولد عدیل خان،محمد خان ولد منصف خان،اظہر حسین ولدحسین ٹانگوں میں گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوگئے ۔ریسکیو۱۱۲۲ نے موقع پر پنہچ کر زخمیوں کو طبی امداد دی اور ان کو ڈی ایچ کیو ہسپتال پنچایا۔واقعہ کا پتہ چلتے ہی ایم پی اے سردار ذوالفقار علی خان دلہہ موقع واردات پر پنچ گئے۔ڈہوک پروانہ اور اس کے آس پاس کے لوگوں نے چکوال نیلہ روڈ کو بلاک کر دیا ۔اور ڈی پی او سے مطالبہ کیا کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے ۔اور ہم اس وقت تک یہاں سے نہیں اٹھیں گے جب تک ہمیں انصاف نہیں ملتا۔

ٹیگز :

Advert