Advert

بھگوال گریڈ سٹیشن کی 12گھنٹے کی بد ترین غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ

No Photo

دلہہ ۔ (سواں نیوز) بھگوال گریڈ سٹیشن کی 12گھنٹے کی بد ترین لوڈ شیڈنگ سے لوگوں کا برا حال ہو گیا ہے بچے اور بوڑھے بھی گرمی سے نڈھال ہو گئے ہیں۔واپڈا اپنی مانی مانیاں کر رہا ہے اہلیا ن علاقہ کی بار ہا اپنی شکایت بھی درج کرا چکے ہیں ۔لیکن واپڈا کا عملہ لوگوں کے ساتھ بد اخلاقی کے ساتھ پیش آتا ہے۔اہلیان علاقہ کے مکینوں نے سواں نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ بجلی کے بل جو واپڈا کی ذمہ داری ہے کہ وہ گھر گھر جا کر لوگوں کو دیں جس کی وہ تنخواہ بھی لیتے ہیں۔ واپڈا کا اہلکار بجلی کے بل ہر گاؤں میں کسی دوکان والے کو دے کر چلے جاتے ہیں اور لوگوں کے بل لوگوں کو بروقت مل نہیں پاتے۔لوگ اپنے بجلی کے بل گاؤں میں تلاش کر تے رہتے ہیں۔جس کی وجہ ان کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ تا ہے۔اہلیان بھگوال گریڈ سٹیشن کے لوگوں نے ڈی پی او سے مطالبہ کیا ہے واپڈا کی من مانیوں کا سختی سے نوٹس لیا جائے اور ہمیں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے نجات دلائی جائے۔

ٹیگز :

Advert