Advert

پائینیر گروپ لیڈر قاضی محمد اکبر اور نائب صدر خالد مرزاچکوال چیمبر آف کامرس کی پاکستان ایران بزنس میٹنگ میں شرکت:

No Photo

چکوال (سواں نیوز ) سرینا ہوٹل اسلام آباد میں منعقدہ پاک ایران بزنس کونسل میٹنگ میں چکوال چیمبر آف کامرس کے پائینیر گروپ لیڈر قاضی محمد اکبر اور نائب صدر خالد مرزا نے نمائندگی کی ۔میٹنگ میں قاضی محمد اکبرنے ایرانی وفد سے پاک ایران بزنس کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ایران ہمسایہ ممالک ہیں ان کے درمیان کاروبار کا فروغ دونوں ممالک خصوصاََ بزنس کمیونٹی کے لیے انتھائی فائدہ مند ہے ۔ دونوں ممالک کے درمیان بزنس کے وافر مواقع موجود ہیں ۔ گفتگو میں حصہ لیتے ہوئے نائب صدر چکوال چیمبر آف کامرس خالد مرزا نے کہا کہ دونوں ممالک تجارت کو فروغ دیں اور کاروباری لوگوں کو آگاہی فراہم کریں تو باہمی تجارتی تعلقات مزید فروغ پا سکتے ہیں ۔ ایران کے وفد میں شامل ممبران نے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔ مزید براں ان کا کہنا تھا کہ ایران 5ارب سے زائد پاکستان میں سرمایہ کاری کریگا ۔

ٹیگز :

Advert