Advert

گورنمنٹ پرائمری سکول ہراج میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات منعقدہوئی

No Photo

پنڈ ہراج۔(سواں نیوز) گورنمنٹ پرائمری سکول ہراج میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات منعقدفائٹ فار رائٹ کی جانب سے 26بروز بدھ ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں سکول کے بچوں میں بہترین کارکردگی کی بنا پر انعامات تقسیم کیے گئے۔فائٹ فار رائٹ ڈائریکٹرچوہدری عطا خان مغل نے کلاس اول سے چہارم تک کے بچوں میں حوصلہ افزائی کے لئے انعامات تقسیم کیے۔مزید برآں سکول کے اساتذہ کو بھی انعامات سے نوازا گیا۔پسماندہ علاقہ ہونے کے باوجود اساتذہ کی کم وقت میں شاندار کارکردگی کو سراہاگیا۔فائٹ فار رائٹ کے ڈائریکٹرچوہدری عطا خان مغل نے سکول کے اساتذہ اور بچوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا اولین مقصد علاقے کی عوام میں تعلیمی شعور کو اجاگر کرناہے۔اور ہم اس مقصد کو حاصل کرنے کے لئے ہر کوشش بروئے کار لائیں گے۔ علاقے کے لوگوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فائٹ فار رائٹ کا اس قدر علاقے کی فلاح،مسائل اور لوگوں کے حقوق کی جدوجہد کرنے پر ہم ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔اور مستقبل قریب میں ان کی کوشیں رنگ لائیں گی۔سکول کی ہیڈ ٹیچر نے کہا کہ فائٹ فار رائٹ کی آگاہی مہم سے بچوں میں تعلیمی دلچسپی اور علم کی آگاہی کو فروغ ملا ہے اور اس سے بچوں میں تعلیمی صلاحتیں پیدا ہوں گی۔مزید اہل علاقہ سے اپیل بھی کی کہ آپ اساتذہ اور تعلیمی اداروں پر اعتماد کریں تا کہ ادارے بھی آپ کے بچوں کو بہترین تعلیم دلا سکیں سکول کی ٹیچر نے شاندار تقریب کے انعقاد پر فائٹ فار رائٹ کا شکریہ ادا کیا۔

ٹیگز :

Advert