Advert

ضلع بھر میں محرم ضلعی پولیس کیلئے ایک چیلنج سے کم نہیں، عادل میمن


No Photo چکوال(نمائندہ )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عادل میمن نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں محرم ضلعی پولیس کیلئے ایک چیلنج سے کم نہیں اور ان شاء اللہ پرامن محرم کیلئے ہمیں کوئی کسر باقی نہیں رکھنی چاہیے کیونکہ ضلع چکوال کے15لاکھ عوام کی نظریں ضلعی پولیس پر ہیں، وہ پولیس لائن میں محرم کے حوالے سے پولیس دربار سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ الحمد اللہ تمام جلوسوں کیلئے فول پروف سیکورٹی انتظامات مکمل کیے گئے ہیں۔ محرم کے حوالے سے جو سیکورٹی پلان جاری کیا گیا ہے تمام پولیس اہلکاروں کی زمہ داری ہے کہ اس پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے بتایا کہ تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام اور عمائدین نے محرم کے دوران ہر قسم کے تعاون کی مکمل یقین دہانی کرائی ہے۔ انہوں نے عوام سے بھی استدعا کی کہ وہ اپنے اردگرد کے ماحول پر نظر رکھیں اور کسی بھی مشتبہ شخص اور کوئی مشتبہ کارروائی کے حوالے سے فوری طور پر قریبی پولیس اسٹیشن کو اطلاع دیں۔;


مسلم لیگ کا پلڑا الیکشن سے قبل ہی بھاری نظر آنے لگا،مخالفین کی نیندیں حرام

چکوال (سواں نیوز ) مسلم لیگ ن کے میجر طاہر اقبال اور حیدر سلطان کی جارحانہ حکمت عملی،مسلم لیگ کا پلڑا الیکشن سے قبل ہی بھاری نظر آنے لگا،مخالفین کی نیندیں حرام،شہر شہر گاوؤں گاؤں میاں نواز شریف کے نعرے لگ گئے،تفصیلات کے مطابق جوں جوں الیکشن کی تاریخ قریب آ رہی ہے الیکشن کی سرگرمیوں میں تیزی آنا شروع

سردار غلام عباس نے مستقبل کا سیاسی لائحہ عمل طے کرنے کیلئے آج اجلاس طلب کرلیا

چکوال (نمائندہ ڈھڈیال نیوز )بڑے بے آبرو ہو کر تیرے کوچے سے ہم نکلے، پاکستان تحریک انصاف کے آفتاب اکبر اور آزاد امیدوار سردار غلام عباس حلقہ این اے64انتخابات کی دوڑ سے باہر ہوگئے۔سپریم کورٹ آف پاکستان میں انتخابی عذرداری کی سماعت کے دوران حلقہ پی پی 23 چکوال سے پی ٹی آئی کے امیدوار سردار آفتاب اکبر اور

لاہور،ضلع چکوال کی دو قومی اور چار صوبائی اسمبلی کی نشستوں پرٹکٹوں کا فیصلہ ہو گیا

چکوال(بیوروچیف۔ ڈھڈیال نیوز)ماڈل ٹاؤن لاہور میں خادم اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی صدارت میں ہونے والے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں ضلع چکوال کی دو قومی اور چار صوبائی اسمبلی کی نشستوں پرٹکٹوں کا فیصلہ ہو گیا۔2013کے الیکشن میں جیتنے والے تمام چھ امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ دینے کا اعلان کر دیا گیا۔جبکہ

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی دولہہ میں کاروائی

دلہہ (سواں نیوز )۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کی دولہہ اور گردونواح میں معمول کی چیکنگ۔مختلف ہوٹلوں اور دکانوں پر چھاپے۔محمد علی سپر سٹور اور احمد خان ٹینٹ اینڈ کیٹرنگ سروس کو کلئیر قرار دیا گیا اور صفائی کے انتظامات,اشیائے خوردونوش کے معیار اور عملے کی میڈیکل فٹنس پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔اسکے علاوہ دیگر

صفحہ 8 - سے - 38

Advert