بکھاری خورد میں ریت چوری کرنے سے منع کرنے پر 2افراد کو شدید زخمی کردیاگیا


No Photo چکوال(نمائندہ سواں نیوز)بکھاری خورد تھانہ نیلہ کے علاقہ میں ریت چوری کرنے سے منع کرنے پر 2افراد کو شدید زخمی کردیاگیا۔ جزا حسین ولد فدا حسین ساکن راولپنڈی نے درخواست دی کہ وہ اپنے ڈیرے پر موجود تھا کہ اس کی ملکیتی زمین سے ملزمان مدثر ، شوکت پسران محمد ایوب سکنائے کڑڑ، رفاقت ساکن جیٹھل ریت چوری کررہے تھے۔ اس نے اپنے ملازمین غلام عباس اور سلطان خان کو منع کرنے بھیجا تو ملزمان جو کہ مسلح ہائے اسلحہ آتشیں تھے نے انہیں رائفلوں کے بٹوں سے مارا جس سے وہ شدیدمضروب ہوگئے۔ ملزم مدثر نے وار بٹ سلطان کے منہ پر کیا جس سے اس کے دانت ٹوٹ گئے۔اے ایس آئی عامر شفیق نے میڈیکل رپورٹ کی روشنی میں مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شرو ع کردی ہے۔;


سپریم کورٹ میں ریلوے کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر فیصلہ کن سماعت کل ہوگی

چکوال(نمائندہ سواں نیوز)سپریم کورٹ میں پاکستان ریلوے کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر فیصلہ کن سماعت9نومبر کو ہوگی۔ سینئر صحافی ملک فدا الرحمن کی طرف سے چکوال مندرہ ریلوے لائن کی بحالی میں غیر معمولی تاخیر پر توہین عدالت کی درخواست پر پچھلی پیشی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے چیف جسٹس میاں ثاقب

ڈھاب لوہاراں ، نوجوان نے غیرت کے نام پر اپنی بہن اور اس کے ساتھی کو قتل کر دیا

چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر۔سواں نیوز )تھانہ صدرچکوال کے علاقے ڈھاب لوہاراں میں نوجوان نے غیرت کے نام پر فائرنگ کر کے اپنی بہن اور اس کے ساتھی کو قتل کر دیا۔ پینتیس سالہ مقتولہ الفت فردوس دختر امیر علی اور محسن اشرف نے کچھ عرصہ قبل پسند کی شادی کی تھی ،بعد ازاں دونوں کے والدین والدین اور عزیز و اقارب نے صلح

حکو مت غریب و نادار اور کم آمدن کے حامل خا ندانوں کو ہیلتھ کار ڈ جاری کر ے گی، ڈاکٹر یا سمین راشد

07/11/2018 میانوالی(آئی آئی پی) حکو مت پنجاب غریب و نادار اور کم آمدن کے حامل خا ندانوں کو علا ج معالجہ کی جدید ترین سہولتوں کی فراہمی کیلئے ہیلتھ کار ڈ جاری کر ے گی ۔یہ ہیلتھ کار ڈ پہلے مر حلہ میں میانوالی سمیت پنجاب کے23اضلاع میں جاری کر یں گے ۔ہیلتھ کارڈ کا اجراء حکو مت کے سو روزہ پلا ن کا

ٹاسک فورس کمیٹی کے ذریعے اب بجلی اور گیس کی چوری کو پکڑا جا سکے گا، کیپٹن (ر) عبدالستار عیسانی

چکوال(نامہ نگار۔سواں نیوز )حکومت پنجاب کی ہدایت پر گیس و بجلی کی چوری کو روکنے کے لیے پنجاب کے تمام اضلاع میں ٹاسک فورس کمیٹیاں قائم کی گئی ہیں ۔جن کے ذریعے اب بجلی اور گیس کی چوری کو پکڑا جا سکے گا۔ڈپٹی کمشنر چکوال کیپٹن (ر) عبدالستار عیسانی کے زیر صدارت آج کمیٹی روم میں ڈسٹرکٹ فورس کمیٹی کا اجلاس ہواجس

صفحہ 7 - سے - 73