بکھاری خورد میں ریت چوری کرنے سے منع کرنے پر 2افراد کو شدید زخمی کردیاگیا


No Photo چکوال(نمائندہ سواں نیوز)بکھاری خورد تھانہ نیلہ کے علاقہ میں ریت چوری کرنے سے منع کرنے پر 2افراد کو شدید زخمی کردیاگیا۔ جزا حسین ولد فدا حسین ساکن راولپنڈی نے درخواست دی کہ وہ اپنے ڈیرے پر موجود تھا کہ اس کی ملکیتی زمین سے ملزمان مدثر ، شوکت پسران محمد ایوب سکنائے کڑڑ، رفاقت ساکن جیٹھل ریت چوری کررہے تھے۔ اس نے اپنے ملازمین غلام عباس اور سلطان خان کو منع کرنے بھیجا تو ملزمان جو کہ مسلح ہائے اسلحہ آتشیں تھے نے انہیں رائفلوں کے بٹوں سے مارا جس سے وہ شدیدمضروب ہوگئے۔ ملزم مدثر نے وار بٹ سلطان کے منہ پر کیا جس سے اس کے دانت ٹوٹ گئے۔اے ایس آئی عامر شفیق نے میڈیکل رپورٹ کی روشنی میں مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شرو ع کردی ہے۔;


ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید کا شہر یار ریسٹورنٹ میں اپنےکلاس فیلوزکو ظہرانہ دیا

ڈھڈیال.(سواں نیوز) ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید کا اتوار کے روز شہر یار ریسٹورنٹ میں اپنےکلاس فیلوز جس میں بریگیڈیرز کرنلز نیول آفیسر ائر فورس آفیسر ڈاکٹرز انجینئر بنکرز پروفیسرز کے ساتھ خصوصی ملاقات تمام کلاس فیلوز نے پرانی یادوں کو تازہ کیا ایک تصویر میں تمام کلاس فیلوز کا اکھٹا فوٹو جبکہ ایک دوسری

فائٹ فار رائٹ کی میڈیا ٹیم نے آگاہی مہم کے سلسلے میں موضع پنڈ مغلاں،ہراج،بکھاری خورد کے بوائز اور گرلز ایلمینٹری سکول کا دورہ کیا

پنڈمغلاں (سواں نیوز) فائٹ فار رائٹ کی میڈیا ٹیم نے آگاہی مہم کے سلسلے میں موضع پنڈ مغلاں،ہراج،بکھاری خورد کے بوائز اور گرلز ایلمینٹری سکول کا دورہ کیا۔فائٹ فار رائٹ کی میڈیا ٹیم نے سکول کے ٹیچر کوتعلیمی آگاہی مہم کے بارے میں سکول کے اساتذہ کو بریفنگ دی۔کہ فائٹ فار رائٹ کی میڈیا ٹیم کی تعلیمی آگاہی مہم

اے ڈی سی کے زیر صدارت الیکشن 2018 کی تیاریوں کے سلسلے میں ڈی سی کمپلیکس میں اجلاس ہوا

چکوال(نامہ نگار)اے ڈی سی کے زیر صدارت الیکشن 2018 کی تیاریوں کے سلسلے میں ڈی سی کمپلیکس میں اجلاس ہوا ۔ جس میں الیکشن کمشنر چکوال، سی ای او ایجوکیشن، ڈی ایم او، اے ڈی سی آر، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اور ڈی او انفارمیشن نے شرکت کی۔ الیکشن کمشنر نے اجلاس میں بتایا کہ ووٹرز کی ووٹنگ لسٹوں کا پہلا مرحلہ

چکوال کے سینئر صحافی ساجد بلوچ کو دھمکیاں دینے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے

بوچھال کلاں(نامہ نگار) چکوال کے سینئر صحافی ساجد بلوچ کو دھمکیاں دینے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے علاقہ ونہار کے صحافی ریاض احمد ملک نے ڈی پی او چکوال سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں کو دھمکیاں ریاستی دہشت گردی ھے انہوں نے ساجد بلوچ کو دھمکیاں دینے کی مزمت کرتے ہوئے انہیں مکمل تعاون کی یقین دہانی

صفحہ 52 - سے - 73