بکھاری خورد میں ریت چوری کرنے سے منع کرنے پر 2افراد کو شدید زخمی کردیاگیا


No Photo چکوال(نمائندہ سواں نیوز)بکھاری خورد تھانہ نیلہ کے علاقہ میں ریت چوری کرنے سے منع کرنے پر 2افراد کو شدید زخمی کردیاگیا۔ جزا حسین ولد فدا حسین ساکن راولپنڈی نے درخواست دی کہ وہ اپنے ڈیرے پر موجود تھا کہ اس کی ملکیتی زمین سے ملزمان مدثر ، شوکت پسران محمد ایوب سکنائے کڑڑ، رفاقت ساکن جیٹھل ریت چوری کررہے تھے۔ اس نے اپنے ملازمین غلام عباس اور سلطان خان کو منع کرنے بھیجا تو ملزمان جو کہ مسلح ہائے اسلحہ آتشیں تھے نے انہیں رائفلوں کے بٹوں سے مارا جس سے وہ شدیدمضروب ہوگئے۔ ملزم مدثر نے وار بٹ سلطان کے منہ پر کیا جس سے اس کے دانت ٹوٹ گئے۔اے ایس آئی عامر شفیق نے میڈیکل رپورٹ کی روشنی میں مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شرو ع کردی ہے۔;


ڈپٹی کمشنر چکوال کیپٹن(ر) عبدالستار عیسانی کی چوآسیدن شاہ کے علاقہ کہون میں کھلی کچہری

چوآسیدن شاہ (سید طلحہ فاروق )ڈپٹی کمشنر چکوال کیپٹن(ر) عبدالستار عیسانی کی چوآسیدن شاہ کے علاقہ کہون میں کھلی کچہری، علاقہ کہون کے عوام سیمنٹ فیکٹری مافیا کے خلاف پھٹ پڑے سب کا ایک ہی مطالبہ تھا کہ علاقہ کہون میں غیرقانونی سیمنٹ فیکٹریوں کو فوری بندکیا جائے اور جو جو بھی اس مافیا کا سہولت کار بنا ہے

دن دیہاڑے موٹر وے پولیس نے ڈکیتی کی واردات ناکام بنادی ،ایک ڈاکو کو گرفتار کر لیا

سوہاوہ ( تحصیل رپورٹر۔سواں نیوز) دن دیہاڑے موٹر وے پولیس نے ڈکیتی کی واردات ناکام بناتے ہوئے ایک ڈاکو کو گرفتار کر لیا دو پہاڑی علاقے میں فرار ہونے میں کامیاب تفصیلات کے مطابق جی ٹی رود مسہ کسوال کے قریب کھلونوں کی ایک بڑی دکان پر تین مسلح ڈاکوں نے گھس کر دکان مالک کو یرغمال بنایا اور اس سے دو لاکھ سے

لطیفال ،سینیٹر جنرل( ر) عبدالقیوم کاسابق ناظم یوسی منگوال چوہدری نذرعباس سے اظہار تعزیت

ڈھڈیال( نامہ نگار خصوصی۔ سواں نیوز)چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار سینیٹر لیفٹیننٹ جنرل( ر) عبدالقیوم لطیفال میں سابق ناظم یوسی منگوال چوہدری نذرعباس کی رہائشگاہ پر گئے اور ان سے ان کے والد محترم کے انتقال پر دلی تعزیت کااظہار کیا اور مرحوم کی مغفرت کیلئے دعا کی ۔

الائیڈ سکول ڈھڈیال کیمپس کی شاندار کارکردگی ، اسلام آباد ریجن میں دوسری پوزیشن

ڈھڈیال( نامہ نگار خصوصی)الائیڈ سکول ڈھڈیال کیمپس کی شاندار کارکردگی ، اسلام آباد ریجن میں دوسری پوزیشن ،سکول کی ہونہار طالبہ زینب نصیر نے انگلش تقریری مقابلوں میں اسلام آباد ریجن میں دوسری پوزیشن حاصل کی تفصیلات کے مطابق الائیڈ ریجنل سکولز مقابلے اسلام آباد میں منعقد ہوئے جس میں درجنوں کیمپس نے حصہ

صفحہ 5 - سے - 73