Advert

ضلع بھر میں محرم ضلعی پولیس کیلئے ایک چیلنج سے کم نہیں، عادل میمن


No Photo چکوال(نمائندہ )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عادل میمن نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں محرم ضلعی پولیس کیلئے ایک چیلنج سے کم نہیں اور ان شاء اللہ پرامن محرم کیلئے ہمیں کوئی کسر باقی نہیں رکھنی چاہیے کیونکہ ضلع چکوال کے15لاکھ عوام کی نظریں ضلعی پولیس پر ہیں، وہ پولیس لائن میں محرم کے حوالے سے پولیس دربار سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ الحمد اللہ تمام جلوسوں کیلئے فول پروف سیکورٹی انتظامات مکمل کیے گئے ہیں۔ محرم کے حوالے سے جو سیکورٹی پلان جاری کیا گیا ہے تمام پولیس اہلکاروں کی زمہ داری ہے کہ اس پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے بتایا کہ تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام اور عمائدین نے محرم کے دوران ہر قسم کے تعاون کی مکمل یقین دہانی کرائی ہے۔ انہوں نے عوام سے بھی استدعا کی کہ وہ اپنے اردگرد کے ماحول پر نظر رکھیں اور کسی بھی مشتبہ شخص اور کوئی مشتبہ کارروائی کے حوالے سے فوری طور پر قریبی پولیس اسٹیشن کو اطلاع دیں۔;


چوہدری خورشید بیگ کی زیرصدارت ضلع کونسل ہال میں ایک ہنگامی اجلاس

چکوال(نمائندہ خصوصی )وائس چیئرمین ضلع کونسل چوہدری خورشید بیگ کی زیرصدارت آج ضلع کونسل ہال میں ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں چیئر مین ضلع کونسل ملک طارق اسلم اعوان،چیف آفیسر ضلع کونسل افتخار احمد ایلی ،ممبران ضلع کونسل نے شرکت کی۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ آفیسر فنانس ضلع کونسل چکوال کی رپورٹ پر ہیوی انڈسٹری

ہائر ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ میں کسی سفارش کی ضرورت نہیں، راجہ یاسر سرفراز

چکوال ( نامہ نگار )صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن و سیاحت راجہ یاسر سرفراز نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں تبادلے کی مد میں کسی سفارش کی ضرورت نہیں ہے۔ ہائر ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ میں تبادلے کی درخواستوں کی وصولی کا سلسلہ 17 ستمبربروز سوموار تا یکم اکتوبربروز سوموار تک جاری رہے

ڈپٹی کمشنر پر بھرتیوں کیلئے دباؤ ڈالنے کا معاملہ سپیکر قومی اسمبلی کو بھجوانے کا فیصلہ

چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر)الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے ایم این اے سردار ذوالفقار علی کی جانب سے ڈپٹی کمشنر پر بھرتیوں کیلئے دباؤ ڈالنے کا معاملہ سپیکر قومی اسمبلی کو بھجوانے کا فیصلہ کرلیا ہے ،ڈی سی چکوال نے ایم این اے کی جانب سے بھرتیوں کیلئے دباؤ ڈالنے کے معاملے پر الیکشن کمیشن سمیت متعلقہ حکام کو خطوط

چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان میاں ثاقب نثار کا دورہ کٹاس راج

چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر)چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان کا دورہ کٹاس راج ،پولیس کی طرف سے پروٹوکول کے لیے ٹریفک روکنے پر ڈی پی او چکوال کی سرزنش کی ،چیف جسٹس ثاقب نثار جب کٹاس راج پہنچے تو پولیس نے کٹاس راج آنے والی ٹریفک کو روک رکھا تھا جبکہ میڈیا کے نمائندوں سے بھی بدتمیزی کر رہی تھی۔ میڈیا نمائندوں نے

صفحہ 4 - سے - 38

Advert