Advert

ضلع بھر میں محرم ضلعی پولیس کیلئے ایک چیلنج سے کم نہیں، عادل میمن


No Photo چکوال(نمائندہ )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عادل میمن نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں محرم ضلعی پولیس کیلئے ایک چیلنج سے کم نہیں اور ان شاء اللہ پرامن محرم کیلئے ہمیں کوئی کسر باقی نہیں رکھنی چاہیے کیونکہ ضلع چکوال کے15لاکھ عوام کی نظریں ضلعی پولیس پر ہیں، وہ پولیس لائن میں محرم کے حوالے سے پولیس دربار سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ الحمد اللہ تمام جلوسوں کیلئے فول پروف سیکورٹی انتظامات مکمل کیے گئے ہیں۔ محرم کے حوالے سے جو سیکورٹی پلان جاری کیا گیا ہے تمام پولیس اہلکاروں کی زمہ داری ہے کہ اس پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے بتایا کہ تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام اور عمائدین نے محرم کے دوران ہر قسم کے تعاون کی مکمل یقین دہانی کرائی ہے۔ انہوں نے عوام سے بھی استدعا کی کہ وہ اپنے اردگرد کے ماحول پر نظر رکھیں اور کسی بھی مشتبہ شخص اور کوئی مشتبہ کارروائی کے حوالے سے فوری طور پر قریبی پولیس اسٹیشن کو اطلاع دیں۔;


پاک افغان سرحد کے قریب دھماکہ، ایک بچہ ہلاک ایک زخمی

چکوال(سواں نیوز) پولیس حکام کے مطابق، چمن شہر کے بوغرہ روڈ پر مسیحی برادری کی ایک کالونی کے مرکزی دروازے پر نا معلوم شرپسندوں نے دھماکہ خیز مواد نصب کر رکھا تھا، جس میں ’ٹائمر ڈیوائس‘ کے ذریعے جمعے کی رات کو زوردار دھماکہ کیا گیا پاک افغان سرحد کے قر یب چمن بازار میں مسیحی برادری کی کالونی میں

امریکی وزیر دفاع پیر کو پاکستان کا دورہ کریں گے

پنڈ مغلاں ۔امریکہ کے محکمہ دفاع کی طرف سے جاری ایک بیان کے مطابق امریکی وزیر دفاع پیر4دسمبر کواسلام آباد پہنچیں گے جہاں وہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کریں گے۔ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی رواں سال اگست میں افغانستان اور جنوبی ایشیا سے متعلق

افغانستان میں استحکام کی کوششوں کے حامی ہیں: پاکستانی وزیراعظم

چکوال (سواں نیوز) پاکستان نے کہا ہے کہ وہ پڑوسی ملک افغانستان میں امن و استحکام کے لیے کی جانے والی کوششوں کی حمایت کرتا ہے اور اس ضمن میں شنگھائی تعاون تنظیم کے تحت وضع کی جانے والی حکمت عملی کی حمایت کا خواہاں ہے۔ پاکستانی وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے روس کے شہر سوچی میں منعقدہ "سنگھائی تعاون تنظیم"

امریکہ کی طرف سے یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا اعلان متوقع

چکوال (سواں نیوز ) ا مریکی اعلیٰ حکام کا کہنا ہے صدر ڈونلڈ ٹرمپ یروشلم کو اگلے ہفتے اسرائیل کے دارالحکومت کے طور پر تسلیم کرنے کا اعلان کرنے والے ہیں۔مبصرین کا خیال ہے کہ امریکہ کی طرف سے یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے سے مشرق وسطی کا بحران سنگین صورت حال اختیار کر سکتا ہے۔ امریکہ ٹی وی

صفحہ 34 - سے - 38

Advert