Advert

ضلع بھر میں محرم ضلعی پولیس کیلئے ایک چیلنج سے کم نہیں، عادل میمن


No Photo چکوال(نمائندہ )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عادل میمن نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں محرم ضلعی پولیس کیلئے ایک چیلنج سے کم نہیں اور ان شاء اللہ پرامن محرم کیلئے ہمیں کوئی کسر باقی نہیں رکھنی چاہیے کیونکہ ضلع چکوال کے15لاکھ عوام کی نظریں ضلعی پولیس پر ہیں، وہ پولیس لائن میں محرم کے حوالے سے پولیس دربار سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ الحمد اللہ تمام جلوسوں کیلئے فول پروف سیکورٹی انتظامات مکمل کیے گئے ہیں۔ محرم کے حوالے سے جو سیکورٹی پلان جاری کیا گیا ہے تمام پولیس اہلکاروں کی زمہ داری ہے کہ اس پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے بتایا کہ تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام اور عمائدین نے محرم کے دوران ہر قسم کے تعاون کی مکمل یقین دہانی کرائی ہے۔ انہوں نے عوام سے بھی استدعا کی کہ وہ اپنے اردگرد کے ماحول پر نظر رکھیں اور کسی بھی مشتبہ شخص اور کوئی مشتبہ کارروائی کے حوالے سے فوری طور پر قریبی پولیس اسٹیشن کو اطلاع دیں۔;


کٹاس راج مندر کا تالاب ایک ہفتے میں بھرے کا حکم

چکوال (سواں نیوز)-پاکستان کی سپریم کورٹ نے ازخود کیس کے سماعت کے دوران تاریخی اہمیت کے کٹاس راج مندر کے تالاب کو ایک ہفتے میں پانی سے بھرنے کا حکم دیا ہے ۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ملک کے اداروں کو قابلیت سے نہیں سیاسی طور پر چلایا جاتا ہے، جہاں فرائض میں غفلت ہوگی وہاں مداخلت کریں گے۔ ان کا

حکومت اور اسمبلیاں اپنی مدت پوری کریں گی، خواجہ آصف

کراچی/لندن: وفاقی وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے زور دیا ہے کہ حکومت اور اسمبلیاں اپنی مدت پوری کریں گی اور منتخب حکومت کسی بھی صورت غیر مستحکم نہیں ہوگی۔ لندن پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو میں وزیر خارجہ نے ملک میں جمہوریت کے غیرمستحکم ہونےکے تاثر کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں حالات مستحکم ہیں۔ ان

دہشت گرد گروپوں سے مراسم، پاکستان کے علاقائی کنٹرول کے لیے نقصان دہ: امریکہ

اسلام آباد (سواں نیوز)— امریکہ نے پاکستان کو خبردار کیا ہے کہ اگر ملک کے اندر کارفرما دہشت گرد گروپوں کے ساتھ روابط بند نہیں ہوتے تو پاکستان اپنے علاقے کا کنٹرول گنوا بیٹھے گا، جو ’’حلقے اور اثر و رسوخ‘‘ کے اعتبار سے پنپ رہے ہیں۔ امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے یہ انتباہ ایسے وقت جاری کیا ہے جب

چکوال : حلقہ پی پی20ضمنی انتخاب ، پیپلز پارٹی کے امیدوار تیمور نواب تحریک انصاف کے امیدوار راجہ طارق کالس کے حق میں دستبردار

چکوال(سواں نیوز)پی پی بیس کے ضمنی انتخابات میں پیپلز پارٹی ضلع چکوال نے اپنا امیدوار نواب تیمور تحریک انصاف کے امیدوار طارق افضل کالس کے حق میں دستبردار کر لیا ہے۔اس بات کا اعلان چکوال میں منعقدہ پریس کانفرنس میں پییپلز پارٹی کے ضلعی صدر سردار اظہر عباس نے تحریک انصاف کے راہنماوں طارق افضل کالس.ملک شاہد

صفحہ 31 - سے - 38

Advert