Advert

ضلع بھر میں محرم ضلعی پولیس کیلئے ایک چیلنج سے کم نہیں، عادل میمن


No Photo چکوال(نمائندہ )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عادل میمن نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں محرم ضلعی پولیس کیلئے ایک چیلنج سے کم نہیں اور ان شاء اللہ پرامن محرم کیلئے ہمیں کوئی کسر باقی نہیں رکھنی چاہیے کیونکہ ضلع چکوال کے15لاکھ عوام کی نظریں ضلعی پولیس پر ہیں، وہ پولیس لائن میں محرم کے حوالے سے پولیس دربار سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ الحمد اللہ تمام جلوسوں کیلئے فول پروف سیکورٹی انتظامات مکمل کیے گئے ہیں۔ محرم کے حوالے سے جو سیکورٹی پلان جاری کیا گیا ہے تمام پولیس اہلکاروں کی زمہ داری ہے کہ اس پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے بتایا کہ تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام اور عمائدین نے محرم کے دوران ہر قسم کے تعاون کی مکمل یقین دہانی کرائی ہے۔ انہوں نے عوام سے بھی استدعا کی کہ وہ اپنے اردگرد کے ماحول پر نظر رکھیں اور کسی بھی مشتبہ شخص اور کوئی مشتبہ کارروائی کے حوالے سے فوری طور پر قریبی پولیس اسٹیشن کو اطلاع دیں۔;


ڈی ایچ کیو میں دو جعلی صحافیوں کے واقعہ کی انکوائری کی تفصیلی رپورٹ ڈپٹی کمشنر کو بجھوادی گئی

چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال کی انتظامیہ کی طرف سے دو جعلی صحافیوں کو پکڑنے اور پھر افغانی پٹھان کے کہنے پر انہیں چھوڑ دینے اوربعد ازاں سوشل میڈیاپر چڑھانے کے معاملات کی انکوائری ڈپٹی کمشنر چکوال کو بھجوا دی گئی۔ انکوائری آفیسر ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن میڈم تابندہ امجد نے تفصیلی

پاکستان اور بھارت کی سا لمیت اور امن کا انحصار مذاکرات پر ہے،سینیٹر جنرل(ر) عبدالقیوم

چکوال(سمندر خان سے) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر جنرل(ر) عبدالقیوم نے کہاہے کہ پاکستان اور بھارت دونوں ملکوں کی سا لمیت اور امن کا انحصار مذاکرات پر ہے ،دونوں ممالک اپنے دو طرفہ مسائل مذاکرات کے ذریعے ہی حل کر سکتے ہیں،یہ بات انہوں نے اسلام آباد کلب میں بھارتی مہمانوں سردار رتن دیپ سنگھ کوہلی اور

رکشہ پر غیر قانونی ٹیپ ریکارڈر اتارنے کی کارروائی کا آغاز کردیا گیا

چکوال (نمائندہ خصوصی ) ڈی پی او چکوال نعیم عادل میمن کی ہدایت پرٹریفک پولیس چکوال کی زبردست کارروائی۔رکشہ پر غیر قانونی ٹیپ ریکارڈر اتارنے کی کارروائی کا آغاز۔امجد مجید انسپکٹر انچارج ٹریفک سٹی ایریا چکوال معہ دیگر ٹریفک پولیس افسران و ملازمین نے رکشوں میں غیر قانونی اور اونچی آواز میں ٹیپ ریکارڈر لگانے

گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر1 چکوال میںیک ایمرجنسی ماک ایکسر سائز کا اہتمام کیا گیا

چکوال(نمائندہ خصوصی )گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر1 چکوال سائرن اور دھماکوں کی آواز سے گونج اُٹھا۔تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ آف پنجاب اور ڈپٹی کمشنر غلام صغیر شاہد کی ہدایات پر سول ڈیفنس آفیسرچکوال طالب حسین کے زیر اہتمام ایک ایمرجنسی ماک ایکسر سائز کا اہتمام کیا گیا ۔ جس میں تمام الائیڈ سروسز نے بھرپور

صفحہ 3 - سے - 38

Advert