بکھاری خورد میں ریت چوری کرنے سے منع کرنے پر 2افراد کو شدید زخمی کردیاگیا


No Photo چکوال(نمائندہ سواں نیوز)بکھاری خورد تھانہ نیلہ کے علاقہ میں ریت چوری کرنے سے منع کرنے پر 2افراد کو شدید زخمی کردیاگیا۔ جزا حسین ولد فدا حسین ساکن راولپنڈی نے درخواست دی کہ وہ اپنے ڈیرے پر موجود تھا کہ اس کی ملکیتی زمین سے ملزمان مدثر ، شوکت پسران محمد ایوب سکنائے کڑڑ، رفاقت ساکن جیٹھل ریت چوری کررہے تھے۔ اس نے اپنے ملازمین غلام عباس اور سلطان خان کو منع کرنے بھیجا تو ملزمان جو کہ مسلح ہائے اسلحہ آتشیں تھے نے انہیں رائفلوں کے بٹوں سے مارا جس سے وہ شدیدمضروب ہوگئے۔ ملزم مدثر نے وار بٹ سلطان کے منہ پر کیا جس سے اس کے دانت ٹوٹ گئے۔اے ایس آئی عامر شفیق نے میڈیکل رپورٹ کی روشنی میں مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شرو ع کردی ہے۔;


ٹریفک پولیس نے کم عمر موٹرسائیکل ڈرائیورز کے خلاف آپریشن شروع کردیا

چکوال( نمائندہ ڈھڈیال نیوز)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عادل میمن کی ہدایت پر ٹریفک پولیس نے کم عمر موٹرسائیکل ڈرائیورز کے خلاف آپریشن شروع کردیا۔ کم عمر اور بغیر لائسنس کے ڈرائیورز پہ در پہ موٹر سائیکل حادثات اور اموات کا سبب بن رہے تھے۔ ڈی پی او نے ٹریفک پویس کو مزید ہدایت کی ہے کہ کم عمر رکشہ ڈرائیوروں کیخلاف

GESاوڈھروال میں نامعلوم چور سکول کے تالے توڑ کر اندر سے صفایا کر گئے

چکوال( نمائندہ سواں نیوز)گورنمنٹ گرلز ایلمنٹری سکول اوڈھروال میں نامعلوم چور سکول کے تالے توڑ کر اندر سے صفایا کر گئے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز نا معلوم چور رات کے اندھیرے میں سکول کے تالے توڑ کر پرنسپل کے آفس سے پانچ ہزار روپے نقدی، کلاس رومز سے دو عدد پنکھے، ایک پانی کی ٹینکی، اور سکول کا قیمتی

تمام سرکاری زمینوں سے تجاوزات کا جلد ازجلد خاتمہ کریں، قدیر باجوہ

چکوال(نامہ نگار)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل چکوال قدیر باجوہ کے زیرصدارت آج کمیٹی روم میں ضلع میں تجاوزات اور ٹریفک کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں اے سی تلہ گنگ،سیکریٹری ڈی آر ٹی اے ،ڈی ایس پی ٹریفک ،ایم سی لاوہ خلیل احمد،ایم سی چکوال سبط الحسن،ایم سی چوآسیدن شاہ،ایم سی کلرکہار،بھون،سی او ڈسٹرکٹ کونسل چکوال

سکولوں میں بچوں کوپولیو ویکسین کے قطرے پلائے جائیں،قدیر باجوہ

چکوال(نامہ نگار)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل قدیر باجوہ کی زیرِصدارت انسدادِپولیو مہم کا دوسرے روزکی کارکردگی کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں سی ای او ہیلتھ،ڈی او ہیلتھ اور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ آج بچوں کوپولیو ویکسین پلوائی گئی اورٹیمیں گھر گھر جا کر ویکسین پلا رہی

صفحہ 28 - سے - 73