بکھاری خورد میں ریت چوری کرنے سے منع کرنے پر 2افراد کو شدید زخمی کردیاگیا


No Photo چکوال(نمائندہ سواں نیوز)بکھاری خورد تھانہ نیلہ کے علاقہ میں ریت چوری کرنے سے منع کرنے پر 2افراد کو شدید زخمی کردیاگیا۔ جزا حسین ولد فدا حسین ساکن راولپنڈی نے درخواست دی کہ وہ اپنے ڈیرے پر موجود تھا کہ اس کی ملکیتی زمین سے ملزمان مدثر ، شوکت پسران محمد ایوب سکنائے کڑڑ، رفاقت ساکن جیٹھل ریت چوری کررہے تھے۔ اس نے اپنے ملازمین غلام عباس اور سلطان خان کو منع کرنے بھیجا تو ملزمان جو کہ مسلح ہائے اسلحہ آتشیں تھے نے انہیں رائفلوں کے بٹوں سے مارا جس سے وہ شدیدمضروب ہوگئے۔ ملزم مدثر نے وار بٹ سلطان کے منہ پر کیا جس سے اس کے دانت ٹوٹ گئے۔اے ایس آئی عامر شفیق نے میڈیکل رپورٹ کی روشنی میں مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شرو ع کردی ہے۔;


ضلع چکوال میں غذائی قلت کا شکار بچوں کی تعداد تقریباً ایک لاکھ ہے،ڈاکٹرانجم قدیر

چکوال(نامہ نگار)بریسٹ فیڈنگ اینڈ نیوٹریشن ویک کاافتتاح ڈی ایچ کیو چکوال میں ایم این اے سردارذالفقار علی دلہہ نے فیتہ کاٹ کرکیا۔اس موقع پرسی ای او ہیلتھ ڈاکتر محتار احمداعوان،ایم ایس ڈی ایچ کیوڈاکٹر اسلم اسد،ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹرRMNCH ڈاکٹرانجم قدیر،ڈاکٹرز،ایل ایچ ویزاور عوام کی بڑی تعداد موجود تھی ۔ڈسٹرکٹ

پی ٹی آئی کا کلچر ’’باتیں کم اور کام زیادہ‘‘ ہے،وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار

لاہور(آئی آئی پی) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہاہے کہ عوام کو ریلیف دینے کے تمام وعدے پورے کریں گے۔ پاکستان تحریک انصاف کا کلچر ’’باتیں کم اور کام زیادہ‘‘ ہے۔ انہوں نے کہاکہ باتیں بنانا پسند نہیں،صرف کام،کام اور کام کرنا چاہتا ہوں۔عوام کے مسائل کے حل کیلئے شکایات سیل بنائیں گے اور ایک مربوط

پنجاب میں نئے بلدیاتی نظام پر کام فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگیا

چکوال(سواں نیوز)پنجاب پولیس کے علاوہ پنجاب میں نئے بلدیاتی نظام پر کام فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوچکا ہے،پولیس اصلاحات کیلئے سابق آئی جی پختونخواہ ناصر درانی نے اپنی سفارشات کو حتمی شکل دیدی ہے اور آئندہ ایک دور وز میں وہ یہ سفارشات وزیراعظم عمران خان کو پیش کریں گے۔ معلوم ہوا ہے کہ پولیس کے موجودہ

ڈی ایچ کیو چکوال کیلئے دو کروڑ سے زائد کا فنڈ اپنی مددآپ کے تحت جمع کرلیا گیا

چکوال(بیورو رپورٹ) ڈپٹی کمشنر چکوال غلام صغیر شاہد اور چکوال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری چکوال کے عہدیداران نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال میں او پی ڈی بلاک اورپرانی وارڈز کوشاندار عمارت بنانے کے لئے دو کروڑ سے زائد کا فنڈ اپنی مدد آپ کے تحت جمع کر لیا ہے اور اگلے چند روز میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال

صفحہ 26 - سے - 73