بکھاری خورد میں ریت چوری کرنے سے منع کرنے پر 2افراد کو شدید زخمی کردیاگیا


No Photo چکوال(نمائندہ سواں نیوز)بکھاری خورد تھانہ نیلہ کے علاقہ میں ریت چوری کرنے سے منع کرنے پر 2افراد کو شدید زخمی کردیاگیا۔ جزا حسین ولد فدا حسین ساکن راولپنڈی نے درخواست دی کہ وہ اپنے ڈیرے پر موجود تھا کہ اس کی ملکیتی زمین سے ملزمان مدثر ، شوکت پسران محمد ایوب سکنائے کڑڑ، رفاقت ساکن جیٹھل ریت چوری کررہے تھے۔ اس نے اپنے ملازمین غلام عباس اور سلطان خان کو منع کرنے بھیجا تو ملزمان جو کہ مسلح ہائے اسلحہ آتشیں تھے نے انہیں رائفلوں کے بٹوں سے مارا جس سے وہ شدیدمضروب ہوگئے۔ ملزم مدثر نے وار بٹ سلطان کے منہ پر کیا جس سے اس کے دانت ٹوٹ گئے۔اے ایس آئی عامر شفیق نے میڈیکل رپورٹ کی روشنی میں مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شرو ع کردی ہے۔;


ضلع چکوال کو ڈینگی فری زون بنانے عملی کاوشیں کرنی ہیں،غلام صغیر شاہد

چکوال( نامہ نگار۔ ڈھڈیال نیوز)ڈپٹی کمشنر چکوال غلام صغیر شاہد نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور تمام محکموں نے پوری زمہ داری ، مستعدی اور فرض شناشی سے ضلع چکوال کو ڈینگی فری زون بنانے عملی کاوشیں کرنی ہیں اور تمام محکمے اس کے خاتمے کے لیئے بھر پور کوششیں کریں۔ہم اپنے گھروں اور ارد گرد کے ماحول کو صاف اور

چوآ سیدن شاہ شہر و گردونواح میں مسافروں اور دیگر ٹرانسپورٹ استعمال کرنے والی عوام کی جانیں داؤ پر لگ گئیں ۔ ان

چوآ سیدن شاہ (ملک عظمت حیات سے ) چوآ سیدن شاہ شہر و گردونواح میں مسافروں اور دیگر ٹرانسپورٹ استعمال کرنے والی عوام کی جانیں داؤ پر لگ گئیں ۔ انتظامیہ خاموش ۔ چوآ سیدن شاہ والدین کے طلباء و طالبات کے والدین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مختلف سکولوں اور کالجوں کے طلباو طالبات کو لانے اور لیجانے

راجہ یاسر ہمایوں سرفراز نے گورنمنٹ کالج چکوال کا اچانک ہنگامی دورہ کیا

چکوال( نمائندہ سواں نیوز)ڈائریکٹریٹ آف پبلک انسٹرکشن کالجز پنجاب نے پنجاب کے تمام ڈائریکٹر آف ایجوکیشن کالجز، ڈپٹی ڈائریکٹرز ایجوکیشن کالجز اور تمام پرنسپل گورنمنٹ بوائز اور گرلز کالجز کو ہدایت کی ہے کہ وہ مندرجہ ذیل ہدایت پر فوری طور پرعمل کریں۔ صوبائی وزیرہائر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں سرفراز نے گورنمنٹ

جلد ہی اگلے مرحلے میں ڈرائیونگ لائسنس کا ون ونڈو آپریشن شروع کریں گے، عادل میمن

چکوال( شفیق ملک) ڈی پی او عادل میمن نے بدھ کے روز نوائے وقت کو ڈرائیونگ لائسنس کے حوالے سے اٹھائے جانے والے اقدامات کے بارے میں بتایا کہ اس ضمن میں تمام آنے والے امیدواروں کیلئے مزید آسانیاں پیدا کی جارہی ہیں اور جلد ہی اگلے مرحلے میں ڈرائیونگ لائسنس کا ون ونڈو آپریشن شروع کریں گے۔ ڈی پی او چکوال کی

صفحہ 24 - سے - 73