Advert

ضلع بھر میں محرم ضلعی پولیس کیلئے ایک چیلنج سے کم نہیں، عادل میمن


No Photo چکوال(نمائندہ )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عادل میمن نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں محرم ضلعی پولیس کیلئے ایک چیلنج سے کم نہیں اور ان شاء اللہ پرامن محرم کیلئے ہمیں کوئی کسر باقی نہیں رکھنی چاہیے کیونکہ ضلع چکوال کے15لاکھ عوام کی نظریں ضلعی پولیس پر ہیں، وہ پولیس لائن میں محرم کے حوالے سے پولیس دربار سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ الحمد اللہ تمام جلوسوں کیلئے فول پروف سیکورٹی انتظامات مکمل کیے گئے ہیں۔ محرم کے حوالے سے جو سیکورٹی پلان جاری کیا گیا ہے تمام پولیس اہلکاروں کی زمہ داری ہے کہ اس پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے بتایا کہ تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام اور عمائدین نے محرم کے دوران ہر قسم کے تعاون کی مکمل یقین دہانی کرائی ہے۔ انہوں نے عوام سے بھی استدعا کی کہ وہ اپنے اردگرد کے ماحول پر نظر رکھیں اور کسی بھی مشتبہ شخص اور کوئی مشتبہ کارروائی کے حوالے سے فوری طور پر قریبی پولیس اسٹیشن کو اطلاع دیں۔;


چکوال شہر میں ہوٹلوں پر ناقص اور غیر معیاری کھانوں کے استعمال کے باعث گیسٹرو سے متاثرہ افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ

چکوال (سواں نیوز) چکوال شہر میں ہوٹلوں پر ناقص اور غیر معیاری کھانوں کے استعمال کے باعث گیسٹرو سے متاثرہ افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے چو بیس گھنٹوں میں درجنوں مریض ڈی ایچ کیو چکوال علا ج کے لئے پہنچ گئے ۔ شہر میں موجود ہوٹلوں پر غیر معیاری کھانوں کے استعمال کے باعث گیسٹرو کے مرض میں شدت آ

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال کی نرسز نے ایڈمن آفیسر کی غیر اخلاقی حرکات اور ناروا سلوک کے خلاف ہڑتال کر دی

چکوال(عاطف رشید سے )ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال کی نرسز نے ایڈمن آفیسر کی غیر اخلاقی حرکات اور ناروا سلوک کے خلاف ہڑتال کر دی اور ایمرجنسی کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا،نرسز کا مطالبہ تھا کہ ایڈمن آفیسر خلیل کی نازیبا حرکات کی وجہ سے انہیں بدنامی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اس لیے اسے فوری طور پر ہسپتال

برائیڈل اور مہندی کی منفرد تقریب میں مختلف شخصیات کی شرکت

چکوال (سواں نیوز)گزشتہ روز تانا بانااور پراکسی انسٹی ٹیوٹ کے اشتراک سے چکوال کے ایک مقامی ہوٹل میں برائیڈل اور مہندی کمپٹیشن کی ایک شاندار تقریب منعقد کی گئی ۔تقریب میں سماجی کارکن راجہ مجاہد افسر ، پائینیر گروپ لیڈر قاضی محمد اکبر ، صدرچکوال چیمبر حاجی نذیر سلطان ، چیئر مین صنعتی نمائش حاجی نور سلطان

غیر ملکی امداد کے لیے این جی او نے غریبوں کی بچیوں کو تماشا بنا دیا

چکوال ( شفیق ملک سے ) غیر ملکی امداد کے لیے این جی او نے غریبوں کی بچیوں کو تماشا بنا دیا،دلہن بنا کر کیٹ واک کروائی اور آخر میں بوڑھے شرفاء سے بچیوں میں پانچ ہزار روپے فی کس تقسیم کروا کر ان کی انا کی تذلیل کی گئی،غریب اور نادار والدین کا نام نہاد لبرل این جی کے خلاف شدید احتجاج،تفصیلات کے مطابق گذشتہ

صفحہ 23 - سے - 38

Advert