Advert

ضلع بھر میں محرم ضلعی پولیس کیلئے ایک چیلنج سے کم نہیں، عادل میمن


No Photo چکوال(نمائندہ )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عادل میمن نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں محرم ضلعی پولیس کیلئے ایک چیلنج سے کم نہیں اور ان شاء اللہ پرامن محرم کیلئے ہمیں کوئی کسر باقی نہیں رکھنی چاہیے کیونکہ ضلع چکوال کے15لاکھ عوام کی نظریں ضلعی پولیس پر ہیں، وہ پولیس لائن میں محرم کے حوالے سے پولیس دربار سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ الحمد اللہ تمام جلوسوں کیلئے فول پروف سیکورٹی انتظامات مکمل کیے گئے ہیں۔ محرم کے حوالے سے جو سیکورٹی پلان جاری کیا گیا ہے تمام پولیس اہلکاروں کی زمہ داری ہے کہ اس پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے بتایا کہ تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام اور عمائدین نے محرم کے دوران ہر قسم کے تعاون کی مکمل یقین دہانی کرائی ہے۔ انہوں نے عوام سے بھی استدعا کی کہ وہ اپنے اردگرد کے ماحول پر نظر رکھیں اور کسی بھی مشتبہ شخص اور کوئی مشتبہ کارروائی کے حوالے سے فوری طور پر قریبی پولیس اسٹیشن کو اطلاع دیں۔;


تھنیل کمال کے سابق جنرل کونسلر چوہدری محمد مختیار کے بیٹے،چوہدری زاہد حسین انتقال کر گئے

تھنیل کمال(سواں نیوز) تھنیل کمال کی معروف شخصیت و سابق جنرل کونسلر چوہدری محمد مختیار کے بیٹے، چوہدری طارق، چوہدری شاہد، چوہدری طاہر، چوہدری اسرار اور چوہدری اشفاق کے بھائی جانی پہچانی ہر دلعزیز شخصیت چوہدری زاہد حسین بے وقت انتقال کر گئے۔ ان کی نماز جنازہ میں ہر مکتب فکر کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال ہارون جوئیہ نے چوآسیدن شاہ میں کھلی کچہری لگائی

چکوال(سواں نیوز)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال ہارون جوئیہ نے چوآسیدن شاہ میں کھلی کچہری لگائی اور علاقہ کی عوام کے پولیس سے متعلقہ مسائل سنے،اس موقع پر ایس ایچ او چوآسیدن شاہ انسپکٹر نصیر شاہ اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔ کٹاس راج پولیس چیک پوسٹ کا قیام ، بشارت پولیس چوکی کو نئی گاڑی کی فراہمی اور کھٹارا گاڑی

منگوال میں ملک محمد سپارس خان رضا الٰہی سے انتقال کر گئے

منگوال (سواں نیوز) منگوال میں ملک محمد سپارس خان رضا الٰہی سے انتقال کر گئے۔ ان کی نماز جنازہ میں ہر مکتب فکر کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور ان کی میت کو آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔حاجی سکندر خان، راجہ محمد الیاس، راجہ محمد منیر جعفری، ڈاکٹر محمد عمریز خان کھنوال، چوہدری محمد جاوید،

پاکستان پیپلزپارٹی شعبہ خواتین ضلع چکوال کی صدر محترمہ حاجرہ جبین اجلاس میں شرکت کیلئے کراچی روانہ

چکوال(سواں نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی شعبہ خواتین ضلع چکوال کی صدر محترمہ حاجرہ جبین اتوار کے روز ایک اہم اجلاس میں شرکت کیلئے کراچی روانہ ہوگئی ہیں۔وہ اجلاس میں شرکت کے علاوہ پی پی پی کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات بھی کریں گی۔ محترمہ حاجرہ جبین پی پی پی کی انتہائی متحرک رہنما ہیں اور عورتوں کے حقوق سوشل ورک

صفحہ 20 - سے - 38

Advert