Advert

ضلع بھر میں محرم ضلعی پولیس کیلئے ایک چیلنج سے کم نہیں، عادل میمن


No Photo چکوال(نمائندہ )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عادل میمن نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں محرم ضلعی پولیس کیلئے ایک چیلنج سے کم نہیں اور ان شاء اللہ پرامن محرم کیلئے ہمیں کوئی کسر باقی نہیں رکھنی چاہیے کیونکہ ضلع چکوال کے15لاکھ عوام کی نظریں ضلعی پولیس پر ہیں، وہ پولیس لائن میں محرم کے حوالے سے پولیس دربار سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ الحمد اللہ تمام جلوسوں کیلئے فول پروف سیکورٹی انتظامات مکمل کیے گئے ہیں۔ محرم کے حوالے سے جو سیکورٹی پلان جاری کیا گیا ہے تمام پولیس اہلکاروں کی زمہ داری ہے کہ اس پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے بتایا کہ تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام اور عمائدین نے محرم کے دوران ہر قسم کے تعاون کی مکمل یقین دہانی کرائی ہے۔ انہوں نے عوام سے بھی استدعا کی کہ وہ اپنے اردگرد کے ماحول پر نظر رکھیں اور کسی بھی مشتبہ شخص اور کوئی مشتبہ کارروائی کے حوالے سے فوری طور پر قریبی پولیس اسٹیشن کو اطلاع دیں۔;


ضلع چکوال کے پارلیمنٹریزاور سر کردہ رہنماوں کے اجلاس کی صدارت حمزہ شہباز شریف کر رہے ہیں

چکوال(سواں نیوز)مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ ضلع چکوال مسلم لیگ ن کا قلعہ ہے لہٰذا اہم نوعیت کے ترقیاتی منصوبے تمام پارلیمنٹرینز داخل کرائیں تاکہ ان کو حتمی شکل دی جا سکے۔ حمزہ شہباز نے بتایا کہ وزیراعلیٰ شہباز شریف16 مارچ کو ریلوے گراؤنڈ چکوال میں تاریخی جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

ضلع چکوال کی دو قومی اور چار صوبائی اسمبلی کی نشستوں کیلئے سیاسی جماعتوں نے مضبوط سے مضبوط تر امیدوار میدان میں لانے کیلئے اپنے رابطے تیز کردیے ہیں

چکوال(نامہ نگار) ضلع چکوال کی دو قومی اور چار صوبائی اسمبلی کی نشستوں کیلئے سیاسی جماعتوں نے مضبوط سے مضبوط تر امیدوار میدان میں لانے کیلئے اپنے رابطے تیز کردیے ہیں ، بہرحال مقابلہ مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کے درمیان ہی ہوگا۔ پی پی20کے ضمنی الیکشن میں یہاں مسلم لیگ ن 2018کے انتخابات

ضلع کونسل کے یوتھ کونسلر چوہدری حسیب منہاس نے کہا ہے کہ بے بنیاد پروپیگنڈہ کرنے والوں کو ہمیشہ کی طرح منہ کی کھانی پڑے گی

ڈھڈیال ( سواں نیوز )ضلع کونسل کے یوتھ کونسلر چوہدری حسیب منہاس نے کہا ہے کہ بے بنیاد پروپیگنڈہ کرنے والوں کو ہمیشہ کی طرح منہ کی کھانی پڑے گی ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ذاتی ووٹ بینک کا راگ اب پرانا ہوچکا ہے اور سب جان چکے ہیں کہ کتنا ووٹ بینک ہے ۔انہوں نے کہا کہ حلقہ کے عوام ابھی بھولے نہیں کہ ضلعی

وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف 17فروری ہفتے کے دن چکوال کا دورہ کریں گے۔

چکوال(سواں نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف 17فروری ہفتے کے دن چکوال کا دورہ کریں گے۔ وزیراعلیٰ کے دورے کے دوران ان کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال کے دورے کا بھی امکان ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے اس ضمن میں ابتدائی تیاریاں شروع کردی ہیں۔ پی پی20کے ضمنی الیکشن کے بعد اس دورے کو بڑی اہمیت دی جا رہی ہے

صفحہ 19 - سے - 38

Advert