Advert

ضلع بھر میں محرم ضلعی پولیس کیلئے ایک چیلنج سے کم نہیں، عادل میمن


No Photo چکوال(نمائندہ )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عادل میمن نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں محرم ضلعی پولیس کیلئے ایک چیلنج سے کم نہیں اور ان شاء اللہ پرامن محرم کیلئے ہمیں کوئی کسر باقی نہیں رکھنی چاہیے کیونکہ ضلع چکوال کے15لاکھ عوام کی نظریں ضلعی پولیس پر ہیں، وہ پولیس لائن میں محرم کے حوالے سے پولیس دربار سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ الحمد اللہ تمام جلوسوں کیلئے فول پروف سیکورٹی انتظامات مکمل کیے گئے ہیں۔ محرم کے حوالے سے جو سیکورٹی پلان جاری کیا گیا ہے تمام پولیس اہلکاروں کی زمہ داری ہے کہ اس پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے بتایا کہ تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام اور عمائدین نے محرم کے دوران ہر قسم کے تعاون کی مکمل یقین دہانی کرائی ہے۔ انہوں نے عوام سے بھی استدعا کی کہ وہ اپنے اردگرد کے ماحول پر نظر رکھیں اور کسی بھی مشتبہ شخص اور کوئی مشتبہ کارروائی کے حوالے سے فوری طور پر قریبی پولیس اسٹیشن کو اطلاع دیں۔;


ضلع چکوال میں مسلم لیگ ن کے سیٹ اپ میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی

ڈھڈیال(نامہ نگار)ضلع چکوال میں مسلم لیگ ن کے سیٹ اپ میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔ موجودہ سیٹ اپ ہی2018کے انتخابی میدان میں اتر ے گا۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت نے ضلع کی سیاسی رپورٹس کا جائزہ لینے کے بعد موجودہ منتخب نمائندوں کو ہی ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ دونوں ایم این ایز

گورنمنٹ ڈگری کالج منگوال کے اندرونی آڈٹ کے دوران لاکھوں روپے کے گھپلوں کا انکشاف

چکوال (نامہ نگار) گورنمنٹ ڈگری کالج منگوال کے اندرونی آڈٹ کے دوران لاکھوں روپے کے گھپلوں کا انکشاف ہوا ہے ، کالج پرنسپل نے غبن میں سینئر کلرک کو موردالزام ٹھہرا دیا ۔ مذکورہ کالج کے حامل میں ہی مکمل ہونے والے اندرونی آڈٹ کے دوران آٹھ اعتراضات سامنے آئے ہیں جس کے جوابات کا لج پرنسپل محمد اکرم نے داخل

میونسپل کمیٹی چیئرمین چوہدری سجاد احمد خان کی ناقص حکمت عملی کے باعث شہریوں کا احتجاج

چکوال ( نامہ نگار) میونسپل کمیٹی چیئرمین چوہدری سجاد احمد خان کی ناقص حکمت عملی کے باعث بارش سے چکوال کی سڑکوں پر پانی جمع ، نالے بند ہونے کی وجہ سے تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں ۔ کئی کئی فٹ پانی جمع ہونے پر شہر میں نکاسی آب مسئلہ بن گیا محکمہ بلدیہ کے اہلکار لمبی تان کر سو گئے مختلف علاقوں میں بارش کے

پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں سلطان حیدر علی کی قائد مسلم لیگ(ن) میاں نواز شریف اور محترمہ مریم نواز سے ملاقات۔

چکوال ( عاطف رشید سے )پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں سلطان حیدر علی کی قائد مسلم لیگ(ن) میاں نواز شریف اور محترمہ مریم نواز سے ملاقات۔میرے لئے اور میرے حلقہ کی عوام کے لئے یہ امر باعثِ فخر ہے کہ ہم اپنی جماعت کے ایک بار پھر مقبول ترین جماعت بننے کی جانب سفر کا حصہ بنے اور کردار ادا کیاتمام ہتھیار کارگر ثابت

صفحہ 18 - سے - 38

Advert