اسلام آباد،وزیراعظم عمران خان کی زیرِ صدارت انرجی ٹاسک فورس کا اجلاس


No Photo اسلام آباد(آئی آئی پی) حکومت نے بجلی چوروں کے خلاف فوری کریک ڈان کرنے، ملک میں تیل و گیس کے ذخائر کی دریافت و پیداوار پر خصوصی توجہ دینے اور متعلقہ کمپنیوں کو سکیورٹی کے حوالہ سے درپیش مسائل کے حل کیلئے فوری اقدامات کا فیصلہ کیا ہے جبکہ وزیراعظم عمران خان نے بجلی کی قیمتوں میں کمی لانے اور بجلی کے شعبہ میں چوری و دیگر نقصانات کی وجہ سے صارفین پر پڑنے والے اضافی بوجھ کو دور کرنے کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی دوسرے کی چوری اور بدانتظامی کا خمیازہ عوام بھگتیں، یہ قابل قبول نہیں۔ اس امر کا اظہار پیر کو وزیرِاعظم عمران خان کی زیرِ صدارت انرجی ٹاسک فورس کے اجلاس میں کیا گیا۔ وزیراعظم آفس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ملکی تاریخ میں پہلی دفعہ موجودہ حکومت کی جانب سے آئندہ 25 سالوں کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے جامع انرجی پالیسی و لائحہ عمل تشکیل دیا جا رہا ہے تاکہ جہاں گھریلو، صنعتی و دیگر شعبہ جات کو مدنظر رکھتے ہوئے مستقبل کیلئے توانائی کی ضروریات کو پورا کیا جا سکے وہاں;


موجودہ حکومت معاشرے کی فلاح و بہبود کیلئے حقیقی اقدامات پر یقین رکھتی ہے، آسیہ امجد

رکن صوبائی اسمبلی آسیہ امجد کے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ، گورنمنٹ گرلز کالج اور دارالاامان کے دورے سرکاری اداروں میں تعلیم کے معیار کو بہتر بنا کر ہم پرائیویٹ سکولوں سے بہتر نتائج دے سکتے ہیں دارالامان میں آنیوالی خواتین معاشرے کی ٹھکرائی ہوئی خواتین ہیں ان کی فلاح و بہبود ہماری ترجیح ہے چکوال(فیصل

ٹریفک پولیس نے کم عمر موٹرسائیکل ڈرائیورز کے خلاف آپریشن شروع کردیا

چکوال( نمائندہ ڈھڈیال نیوز)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عادل میمن کی ہدایت پر ٹریفک پولیس نے کم عمر موٹرسائیکل ڈرائیورز کے خلاف آپریشن شروع کردیا۔ کم عمر اور بغیر لائسنس کے ڈرائیورز پہ در پہ موٹر سائیکل حادثات اور اموات کا سبب بن رہے تھے۔ ڈی پی او نے ٹریفک پویس کو مزید ہدایت کی ہے کہ کم عمر رکشہ ڈرائیوروں کیخلاف

GESاوڈھروال میں نامعلوم چور سکول کے تالے توڑ کر اندر سے صفایا کر گئے

چکوال( نمائندہ سواں نیوز)گورنمنٹ گرلز ایلمنٹری سکول اوڈھروال میں نامعلوم چور سکول کے تالے توڑ کر اندر سے صفایا کر گئے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز نا معلوم چور رات کے اندھیرے میں سکول کے تالے توڑ کر پرنسپل کے آفس سے پانچ ہزار روپے نقدی، کلاس رومز سے دو عدد پنکھے، ایک پانی کی ٹینکی، اور سکول کا قیمتی

تمام سرکاری زمینوں سے تجاوزات کا جلد ازجلد خاتمہ کریں، قدیر باجوہ

چکوال(نامہ نگار)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل چکوال قدیر باجوہ کے زیرصدارت آج کمیٹی روم میں ضلع میں تجاوزات اور ٹریفک کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں اے سی تلہ گنگ،سیکریٹری ڈی آر ٹی اے ،ڈی ایس پی ٹریفک ،ایم سی لاوہ خلیل احمد،ایم سی چکوال سبط الحسن،ایم سی چوآسیدن شاہ،ایم سی کلرکہار،بھون،سی او ڈسٹرکٹ کونسل چکوال

صفحہ 12 - سے - 58