Top Advert

ایم پی اے سردار ذوالفقار خان دلہہ کی وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات۔

No Photo

پنڈ مغلاں(سواں نیوز)۔ایم پی اے سردار ذوالفقار خان دلہہ اور چوہدری مقصود نیلہ نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ملاقات میں ایم پی اے سردار ذوالفقار خان دلہہ نے علاقائی مسائل سوئی گیس،بجلی،روڈ کے متعلق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے بات کی۔اس کے علاوہ چکوال کی سیاسی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے علاقائی مسائل کو ترجحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہا ئی کرائی۔ایم پی اے سردار ذوالفقار خان دلہہ اور چوہدری مقصود نیلہ نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا شکریہ ادا کیا۔

ٹیگز :

Bottom Advert