Top Advert

اے ڈی سی کے زیر صدارت الیکشن 2018 کی تیاریوں کے سلسلے میں ڈی سی کمپلیکس میں اجلاس ہوا

No Photo

چکوال(نامہ نگار)اے ڈی سی کے زیر صدارت الیکشن 2018 کی تیاریوں کے سلسلے میں ڈی سی کمپلیکس میں اجلاس ہوا ۔ جس میں الیکشن کمشنر چکوال، سی ای او ایجوکیشن، ڈی ایم او، اے ڈی سی آر، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اور ڈی او انفارمیشن نے شرکت کی۔ الیکشن کمشنر نے اجلاس میں بتایا کہ ووٹرز کی ووٹنگ لسٹوں کا پہلا مرحلہ 15جنوری تا پانچ فروری مکمل ہوچکا ہے اور دوسرا مرحلہ چھ مارچ سے14اپریل تک چلے گا۔ خواتین میں ووٹ کی اہمیت اجاگر کرنے کیلئے اور لوگوں کو اپنے گھر کے قریب سنٹر میں ووٹ ڈالنے کیلئے ڈسپلے سنٹرز 200کے قریب بنائے گئے ہیں تاکہ لوگوں کو دور نہ جانا پڑے۔ ووٹر لسٹیں چسپاں کرنے کی آخری تاریخ4اپریل ہے اس کے بعد کوئی تبدیلی ممکن نہ ہوگی۔ ووٹرز رہنمائی کیلئے پانچ نظرثانی کمیٹیاں بنائی گئی ہیں ۔ اے ڈی سی جی شجاع قطب بھٹی نے اس موقع پر کہا کہ جو بھی ڈیوٹی ٹیچرز لی لگائی جائے اس کی ایک کاپی ڈی ایم او کو ضرور بھیجی جائے تاکہ الیکشن کا عمل موثر طریقے سے ہو سکے۔

ٹیگز :

Top Advert